اسد عمر پر ن لیگ کا بیانیہ پروموٹ کرنیکا الزام،تنقید کی زد میں

asdah111h1.jpg

سابق وزیرخزانہ پی ٹی آئی اسد عمر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہسیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن میں اعتراف کرتا ہوں ملکی معیشت بہتر ہوچکی میں معیشت کو مزید ابھرتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ دو سال کی شدید معاشی مشکلات کے بعد، ہم بالآخر معاشی بحالی کے آثار دیکھ رہے ہیں۔ سب سے امید افزا شعبہ آئی ٹی کا ہے، جو برآمدات میں نمایاں ترقی دکھا رہا ہے۔ تاہم، انٹرنیٹ کنٹرول کے ناقص نفاذ کی وجہ سے یہ ترقی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اگر ہم نے اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا تو یہ ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے کو کئی سالوں تک نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک، بشمول ہمارے قریبی اتحادی جیسے چین اور سعودی عرب، سخت ڈیجیٹل کنٹرول کے ساتھ مضبوط ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے حامل ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ کنٹرول ایک سوچے سمجھے حکمت عملی کے تحت نافذ کیے ہیں اور ان کے ٹیکنالوجی کے شعبے ترقی کر رہے ہیں۔ ہمیں فوری طور پر اپنی ڈیجیٹل کنٹرول حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ ابھرتے ہوئے آئی ٹی شعبے کو محفوظ کیا جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1859105430330564984
اسد عمر جو تحریک انصاف میں نمایاں مقام رکھتے تھے، عمران خان دور میں انہیں پہلے وزیرخزانہ بعدازاں وزیر پلاننگ بنایا تھا اور جب تحریک انصاف کی حکومت گئی تو وہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائزہوئے۔۔ تحریک انصاف نے سپورٹرز اور صحافیوں نے اس پر سخت ردعمل دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑیگا کے اسد عمر نے پاکستان اور بالخصوص عوام کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اب جا کر کرپٹ اور دو نمبر جرنیلی کیمپ جوائن کر لیا۔
https://twitter.com/x/status/1859360746414489762
احمد بوباک کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے انتہائی گہری چوٹ پہنچانے کی کوشش کی ہے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ۔ اسد عمر نے تحریک انصاف کے مخالف بیانیہ کے حق میں ٹویٹ کیا ہے ۔ مخالف بیانیہ یہ ہے کہ " ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے اور 24 نومبر کی کال معاشی ترقی روکنے کی سازش ہے۔" تو اس عمر نے آج کیا ٹویٹ کیا ہے ؟؟ جائیں اور دوبارہ پڑھیں ۔ یہ سانپ ہیں سانپ
https://twitter.com/x/status/1859226350319518052
عائشہ بھٹہ نے طنز کیا کہ "اسد عمر کو رہا کرو"
https://twitter.com/x/status/1859212395643617566 سرفراز کا کہنا تھا کہ خان نے کل اسی لیئے عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پی ٹی آئی کے گند کو صاف کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1859245637935489197
ایک صارف نے کہا کہ عزت بڑی مشکل سے کمائی جاتی ہے ، گنوانے کے لیے ایک پریس کانفرنس ہی کافی ہوتی ہے
https://twitter.com/x/status/1859174776100602133
احتشام عباسی کا کہنا تھا کہ اسد عمر ایک نوسرباز تھا عمران خان سے جھوٹ بولتا رہا،،،پھر دغا دے کر پی ٹی آئی کو چھوڑ گیا،،آج ن لیگ کا بیانیہ پروموٹ کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1859248757847556519
 

carne

Chief Minister (5k+ posts)
Imran Khan apparently predicted that this coward will be the first one to leave and now he is trying to backstab IK for a potential position as a FM.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اس بھگوڑے کی اوقات کیا ہے ؟ بھگوڑے کی اوقات ایک ڈھیلے گھوڑے سے زیادہ نہیں بس اتنی سی بات ہے
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
اس بھگوڑے کی اوقات کیا ہے ؟ بھگوڑے کی اوقات ایک ڈھیلے گھوڑے سے زیادہ نہیں بس اتنی سی بات ہے
Aisay siasat dan dhalay pun main bhee apna maza poor kar laitay hain.
 

Back
Top