
اسرائیل نے ایران کیجانب سے ہونے والے میزائل حملوں کی مذمت نا کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے تل ابیب داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے تل ابیب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ گوتریس نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی مذمت نہیں کی، جس کی وجہ سے انہیں اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ جو بھی ایران کے حملے کی مذمت نہیں کرتا اسے اسرائیل میں داخل ہونے کیلئے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے گوتریس پر الزام لگایا کہ وہ دہشتگردوں، ریپسٹ اور قاتلوں کی حمایت کرتے ہیں۔
یادرہے کہ نتونیو گوتریس نے ایران کے میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کشیدگی کو فوری رکنا چاہیے اور فوری سیز فائر کیا جانا چاہیے۔ .
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8isreelantionio.png