battery low
Chief Minister (5k+ posts)

اسلام آباد میں دوسرے روز بھی بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن فور میں واقع بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈز سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو موقع پر فرار ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز جی پندرہ میں بینک میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
تھانہ آئی نائن کی حدود میں بینک وین پر بھی فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا۔
Source
Last edited by a moderator: