اعتزازاحسن نے گورنر پنجاب کے حکم نامے کو غیر آئینی قرار دے دیا

3aitzazahsangpvernor.jpg

اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ گورنر پنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی اعتزازاحسن نے نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔ عمران خان نے وقت دیا تو اگلوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی بنا لی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا، وہ چاہتی تھی کہ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو۔


ماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے، اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی۔ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے، یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔ بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی توڑیں۔ ملکی صورتحال سے متعلق فکر مند ہوں۔

سیلاب فنڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈرز کو عوام تک فنڈز پہنچا دینے چاہیے۔ سیلاب متاثرین بے سروسامانی خیموں میں امداد کے منتظر ہیں۔ جس پارٹی کے پاس فنڈز ہوں وہ متاثرین کو سامان کی صورت میں ملنے چاہییں۔

ان کا کہنا ہے کہ سردی میں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں۔ بتایا جارہا ہے جو خیمے آئے ہیں ان کو جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف اور عمران خان سیلاب متاثرین کے پاس جائیں۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
Why have we been and continue to engage in other countries' conflicts, even if it is for financial gain? Where did that money go? It seems that someone must be benefiting from it. The people of Pakistan, on the other hand, have received nothing but suffering as a result of our involvement in these wars.