اعلی سرکاری افسر بن کر عوام کو لوٹنے والا جعل ساز گرفتار

15%D8%AC%D8%A7%D8%A7%D9%84%D8%B3%D8%A7%D8%A7%D8%A7%D8%B2%D8%B2%D8%B2%D8%B2.jpg

پنجاب کے شہر راولپنڈی سے اعلی سرکاری افسر کا روپ دھار کر عوام کو لوٹنے والا جعل ساز گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عامر نامی شہری کی درخواست پر چوہدری شہباز نامی کو گرفتار کیا، ملزم وزیراعلی پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری اور پروٹوکول آفیسر بن کر عوام کو نوکری دلوانے اور سرکاری محکموں میں پھنسے کام نکلوانے کیلئے ہزاروں روپے اینٹھتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1609582378267156483
درخواست گزار عامر کے مطابق ملزم نے اسے ریلوے میں نائب قاصد کی نوکری دلوانے کیلئے 50 ہزار روپے لیے اور کچھ دن بعد باقاعدہ اپوائنٹمنٹ لیٹر بھی دیا، جب درخواست گزار متعلقہ دفتر پہنچا تو معلوم ہوا کہ لیٹر جعلی ہے۔

rawalpindi-fraud-arrest-fake-offcer-of-cm-punjab-2-1672568363.jpg


پولیس نے عامر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے ایک جعلی کارڈ برآمد ہوا جس پر وزیراعلی پنجاب سیکریٹریٹ ، ملزم کا نام، تصویر اور وزیراعلی پنجاب کا پرنسپل سیکرٹری درج تھا، ملزم کے قبضے سے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔

rawalpindi-fraud-arrest-fake-offcer-of-cm-punjab-3-1672568366.jpg


ملزم کی گرفتاری کے بعد کیس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ سردار محمد عاصم نے کہا کہ ملزم جعلی فون کالز کے ذریعے اعلی سرکاری افسران سے بات چیت کرکے سادہ لوح عوام کو اپنے چنگل میں پھنساتا اور نوکری دلانے یا سرکاری محکموں میں پھنسے کام نکلوانے کیلئے پیسے وصول کرتا تھا اور پھر ان کا نمبر بلاک کردیتا، ملزم اب تک1900 کے قریب لوگوں کو اپنی جعل سازی کا نشانہ بناچکا تھا۔
 

WHAT

MPA (400+ posts)
Blood B+ hahahahahahahah A+ he kr layta , yea maryam qatri ka trained kia hua maloom hota hy
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
اصل جعل ساز تو آرمی - وزیر اعظم ہاؤس - لندن اور بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں یہ بیچارہ تو ٹکے مار ہے اگر اصل اور تگڑا جعل ساز ہوتا تو آج وزیر اعظم جناب شباز گنجے کا یا سابق صدر پاکستان جناب زرداری چور کا داماد ہوتا