
عزت کے رکھوالے ہی عزت کے دشمن بن گئے، کراچی میں اغوا برائے تاوان میں گرفتار پولیس اہلکار کی خاتون ٹک ٹاکر سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکرامبرین کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے،
زمان ٹاؤن پولیس نے ٹک ٹاکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ الزام نمبر 959/21بجرم دفعات 376 اور 506 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا تھا،امبرین ڈول نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس اہلکارعثمان اکبر نے متعدد مقامات پر زیادتی کی ہے۔
واقعے کے حوالے سے امبرین کا ویڈیو بیان بھی سامنےآگیا ہے، جس امبرین کا کہنا ہے کہ عثمان اکبر نے پہلے انہیں پولیس میں نوکری کا جھانسہ دیا نمبر لیا اور پھر نوکری دینے کے بہانے کسی سے ملاقات کا کہہ کر شارع فیصل لے گیا، وہاں گیسٹ ہاؤس میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور تصاویراوروڈیو بھی بناکر بلیک کرنے لگا۔۔
متاثرہ ٹک ٹاکر نے بتایا کہ عثمان اکبر زمان ٹاؤن تھانے لیکرگیااورتھانے کے اندرمتعدد دفعہ زیادتی کی تھی، تھانے کے چند اہلکاروں کو بھی اس حوالےسے علم تھا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا، عثمان سرعام مارتا ہے اورزبردستی ساتھ لیجاکرزیادتی کرتا رہا۔
ٹک ٹاکر نے مزید انکشاف کیا کہ ڈر خوف اور زیادتی کے باعث گھر میں قید ہوگئی، دھمکیاں دینے لگا، عثمان نے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی، جبکہ اکثر مجھے پولیس موبائل میں لے جاتا تھا موبائل میں بھی وڈیو بنائی گئی،امبرین نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کردی اور سخت سزا کا مطالبہ کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/LEjnxM4.jpg