اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

15%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%86%DA%BE%D8%A7%DA%BE%D9%84%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%A7%DA%AF%D8%A7%D9%88%D8%A7%DA%A9%D8%A7%D8%B1.jpg

گزشتہ سال کے آخری دن کراچی کے علاقے گارڈن سے 35 سالہ پراپرٹی ڈیلر محسن امین کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس کا اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کی طرف سے ایک کامیاب کارروائی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث پولیس افسر سعید اللہ یوسفزئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے آخری دن کراچی کے علاقے گارڈن سے 35 سالہ پراپرٹی ڈیلر محسن امین کو اغوا کر لیا گیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ گارڈن تھانے میں فقیر اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق اغوا کیے گئے 35 سالہ شخص محسن امین کی اہلیہ سے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا اور پیسے نہ دینے پر ملزم سب انسپکٹر سعید اللہ یوسفزئی اہل خانہ کو مغوی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

متاثرہ خاندان کی طرف سے تاوان کی ادائیگی کر دی گئی جس کے بعد شہری کے گھر واپس آنے پر کیس اے وی سی سی کو منتقل کر دیا گیا۔

اے وی سی سی ذرائع کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب تاوان وصول کرنے والے ملزم سب انسپکٹر سعید اللہ یوسفزئی کو گرفتار کر کے رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزم پولیس سب انسپکٹر سعید اللہ یوسفزئی گل بہار تھانے میں تعینات تھا جس ایک ایک ہفتے پہلے ہی خواجہ اجمیر نگری انویسٹی گیشن میں تبادلہ ہواتھا، مغوی محسن امین کو باحفاظت بازیاب کروانے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزم کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کراچی میں ایک بلڈر کے اغوا میں 15 لاکھ روپے تاوان لینے میں ملوث ڈی ایس پی سعید آباد، اس کے گن مین، ڈرائیور سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ بلڈر کو اغوا کے بعد تاوان کی مد میں 15 لاکھ روپے وصول کرنے کا مقدمہ گزشتہ سال 9 دسمبر کو گلستان جوہر تھانے میں درج کر کے تفتیش پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کر دی گئی تھی۔