
افغانستان کی صورتحال پر بھارت کانفرنس منعقد کررہا ہے،جس کی اصل حقیقت کیا ہے پاکستان نے پردہ فاش کردیا،،ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے تفصیلات بتادیں،انہوں نے کہا کہ افغان صورتحال پر پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ اقدامات کررہا ہے،جبکہ تنہائی سے بچنے کیلئے اب بھارت نے نیا حربہ شروع کردیا، بھارت افغان صورتحال پر نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کانفرنس کا ڈرامہ کررہاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں 15 اکتوبر سے بھارت مسلسل نہتے کشمیریوں کو دبانے اور ہراساں کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہاہے، سرینگر شارجہ براہ راست فلائٹس آپریشن کے اعلانات کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے،مقبوضہ کشمیر میں یو اے ای کی غیر قانونی سرمایہ کاری کاجائزہ لیا بھی جا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کا پاکستان کی اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان کے امن،استحکام اور خوشحالی میں ہمسایہ ممالک کا براہ راست مفاد ہے،چین میں مساجد اور مسلمان مخالف اقدامات کی خبروں کو چین کیخلاف پروپیگنڈا اور بھارت کی اسلحے کی دوڑ کو خطے کیلئے بڑا خطرہ بھی قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ بھارت آئندہ ماہ نومبر میں افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ حکومت اس کانفرنس کے لیے روس، چین، امریکا اور کئی علاقائی ممالک سے رابطے میں ہے جو نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3pakfoafg.jpg