اقبال اور مُلا

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
علامہ اقبال ایک روز مجھ سے فرمانے لگے کہ ایک مقدمہ کے سلسلے میں ایک مولوی صاحب میرے پاس اکثر آتے تھے۔ مقدمے کی باتوں کے ساتھ ساتھ ہر وقت یہ تلقین ضرور کرتے تھے کہ دیکھئے ڈاکٹر صاحب! آپ بھی عالم دین ہیں اور اسلام کی بابت نہایت لطیف باتیں کرتے ہیں، لیکن افسوس ہے کہ آپ کی شکل مسلمانوں کی سی نہیں، آپ کے چہرے پر داڑھی نہیں۔میں اکثر ٹال کر کہہ دیتا کہ ہاں مولوی صاحب آپ سچ فرماتے ہیں۔ یہ ایک کوتاہی ہے علاوہ اور کوتاہیوں کے۔

ایک روز مولوی صاحب نے تلقین میں ذرا شدت برتی تو میں نے عرض کیا کہ مولوی صاحب آپ کے وعظ سے متاثر ہو کر ہم نے آج ایک فیصلہ کیا ہے۔ آپ میرے پاس اس مقدمے کے سلسلے میں آتے ہیں کہ آپ باپ کے ترکے میں سے ایک بہن کو زمین کا حصہ نہیں دینا چاہتے اور کہتے ہیں کہ آپ کے ہاں شریعت کے مطابق نہیں بلکہ رواج کے مطابق ترکہ تسلیم ہوتا ہے اور انگریزی عدالتوں نے اس کو تسلیم کر لیا ہے۔ میری بے ریشی کو بھی دینی کوتاہی سمجھ لیجیے، لیکن رواج کے مقابلے میں شریعت کو بالائے طاق رکھ دینا اس سے کہیں زیادہ گناہ گاری ہے۔ میں نے آج یہ عہد کیا ہے کہ آپ بہن کو شرعی حصہ دے دیں اور میں داڑی بڑھا لیتا ہوں۔ لائیے ہاتھ، آپ کی بدولت ہماری بھی آج اصلاح ہو جائے۔ اس پر مولوی صاحب دم بخود ہو گئے اور میری طرف ہاتھ نہ بڑھ سکا۔
https://rekhta.org/ebooks/iqbal-aur-mulla-khaleefa-abdul-hakeem-ebooks?lang=ur

(اقبال اور مُلا: ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم، ناشر: بزمِ اقبال، لاہور، صفحہ 13،14)


 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ واقعہ ایک ملا کا ہے لیکن بہت سو کی یہی کہانی ہے. ہم اکثر معاملات میں دین کو موخر کرتے ہیں اور رواج کو مقدم رکھتے ہیں
 
Last edited:

balanced

MPA (400+ posts)
عجب نہیں کہ خدا تک تری رسائی ہو
تری نگہ سے ہے پوشیدہ آدمی کا مقام
تری نماز میں باقی جلال ہے نہ جمال
تری اذاں میں نہیں ہے مری سحر کا پیام​
 

balanced

MPA (400+ posts)
صوفی کی طریقت میں فقط مستیءِ احوال
ملّا کی شریعت میں فقط مستیءِ گفتار۔ ۔
وہ مردِ مجاھد نظر آتا نہیں مجھ کو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہو جسکے رگ و پے میں فقط مستیءِ کردار​​
 

balanced

MPA (400+ posts)
الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن
ملاّ کی اذاں اور ہے مجاہد کی اذاں اور​
 

balanced

MPA (400+ posts)

میں بھی حاضر تھا وہاں ضبطِ سخن کر نہ سکا
حق سے جب حضرتِ مُلا کو مِلا حُکمِ بہشت
عرض کی میں نے الٰہی مری تقصیر معاف
خوش نہ آئیں گے اسے حور و شراب و لبِ کشت
نہیں فردوس مقامِ جدل و قال و اقوال
بحث و تکرار اس اللہ کے بندے کی سرشت
ہے بدآموزیء اقوام و مِلل کام اس کا
اور جنت میں نہ مسجد، نہ کلیسا، نہ کُنِشت
علامہ اقبال

 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
????? ????? ??? ????? ??? ?? ??? ???? ???. ??? ???? ??? ????? ?? ??? ????? ????? ?? ??? ?? ???? ??? ???? ??? ????? ??? ?? ??? ??? ???? ??? ???? ?? ?? ?????? ?? ????? ???? ???

@?:??
 

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
Watch @6:50 on wards




وڑاۂچ صاحب ۔
بظاھر تو مجھے آپ کی اس گفتگو میں دخل نہیں دینا چاھیے، لیکن سوچتا ہوں اقبال نے تو داڑھی نہ رکھنے کا جواز اور اس کے رکھنے کا استدلال ایک ایسے شخص کے ساتھ شرط سے منسلک کردیا جس کے بارے میں اقبال خود آگاہ تھے کہ وہ کبھی بھی نہ تو مقدمہ میں جیتی ہوئ زمین واپس کرے گا اور نہ ہی کبھی یہ شرط جیت سکے گا ۔ ایسے شخص کو ملا کہہ لو ، مولوی کہہ لو ، مفاد پرست کہہ لو یا منافق کہہ لو ۔ لیکن آپ کیوں خوشی سے پھولے نہیں سما رھے ہیں ، کہیں آپ بھی داڑھی نہ رکھنے کا بہانہ تو نہیں ڈھونڈ رھے ؟




 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

دینِ کافر فکر و تدبیر و جہاد
دین ملا فی سبیل اللہ فساد

اقبال
سیکولر لبرل دین ملا کے بہانے دین الله اور جہاد سے انکار کر کے عالم کافر کی فکر و تدبیر و جہاد (صلیبی جنگ) کے صف اول کے سپاہی بن جاتے ہیں
 

Back
Top