اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کی اپیل

Clipboard_04-25-2025_09.jpg


اسلام آباد / نئی دہلی: پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس پر اقوام متحدہ نے دونوں ممالک سے تحمل اور بامعنی مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ "ہم پاکستان اور بھارت دونوں حکومتوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ موجودہ حالات مزید بگڑنے نہ پائیں۔" انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا حل صرف پرامن اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو اسلحہ فراہم کر کے پاکستان کے خلاف حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس انٹیلی جنس رپورٹس موجود ہیں کہ بھارت آئی ای ڈیز اور دیگر ہتھیار ٹی ٹی پی کو دے کر اہم پاکستانی شہروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔"

خواجہ آصف نے پلوامہ حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ "پلوامہ کا ڈرامہ بعد میں بے نقاب ہو گیا، اور اس بار بھی اگر بھارت کچھ ایسا کرنے کی کوشش کرے گا تو منہ کی کھائے گا۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، اور بھرپور جواب دیں گے۔"

واضح رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے دہشتگرد حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا اور سفارتی سطح پر بھی سخت اقدامات اٹھائے۔

جواباً پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو ناقابل قبول قرار دیا۔ دفتر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی پانی کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔




 

Not_Guilty

Minister (2k+ posts)
Napaak yahodi fooj is the best Alley of India these are just bullshit statements

The amount of innocent pakistanies Muslims this Randi napaak yahodi fooj killed no other country can do in million years
 

Back
Top