الیکشن سے قبل مریم، بلاول،حمزہ،علیم خان نے کتنے یونٹس مفت دینے کاوعدہ کیا؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)


https://twitter.com/x/status/1807657186513793382
آج پاکستانی بجلی بلز پر سرپکڑ کر رو رہے ہیں جن کے بلز 200 یونٹس سے ایک یونٹ بھی زیادہ آیا ہے انکا بل 8000 سے 9000 تک پہنچ گیا ہے جبکہ ن لیگ ،پیپلزپارٹی ، استحکام پارٹی نے الیکشن میں مفت بجلی کا اعلان کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں جماعتیں اتحادی ہیں اور حکومت کا حصہ ہیں۔مگر اب حکومت بننے کے بعد اپنے وعدے فراموش کرگئی ہیں۔

الیکشن سے قبل بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت بننے کے بعد 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت فراہم کرے گی۔

مریم نواز نے علان کیا تھا کہ حکومت بننے کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ صارفین کو 200 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی مفت فراہم کی جائے۔

مریم نواز کے بعد شریف فیملی کے رکن اور مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صارفین کو بجلی کے تین سو یونٹس استعمال کرنے پر بجلی کی مفت فراہمی کا اعلان کیا ۔

جماعت استـحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کی جانب سے دسمبر کے مہینے میں کہا گیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی حکومت میں آتی ہے تو صارفین کو تین سو یونٹس تک بجلی مفت ملے گی
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
اس سب کے بعد بھی کیا ، انکے پیچھے چلنے والے عقل کے اندھوں پر ،،لعنت بھیجنا ،،جائز ہے یا ابھی مزید انتظار ہے ؟
نونی ،شیدائیوں کو ضرور آنکھیں کھولنی چاہئیں
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
بجلی کے بلوں کی بتیاں بنا کر ان سب کو دیدی جائیں اور انکو لانے والو ں کو بڑے بڑے بتے
 

asif86

MPA (400+ posts)
It is not practical to give free power in pakistan.Where is the money going to come from.Do america,japan,china and other developed nations give free power.