
الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور اے این پی کے بھی بلامقابلہ پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا، تحریک انصاف کے الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا معتصبانہ رویہ جاری ہے، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا، تمام 128 عہدیدار بلامقابلہ سیلیکٹ ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں بھی تسلیم کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے الیکشنز کو تسلیم کرنے سے انکار ہے۔
گزشتہ دنوں نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر بنے جسے الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا۔اپ ڈیٹڈ فہرست میں نوازشریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ (ن) شامل کرلیا گیا جبکہ جماعت اسلامی کے الیکشن بھی تسلیم کرلئے گئے۔
مگر الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری یا مسترد ہونے کے معاملے پر مسلسل روڑے اٹکارہا ہے اور چئیرمین تحریک انصاف کا خانہ تاحال خالی ہے اور انتخابی نشان بھی دینے سے انکار ہے۔
صحافی فہیم اختر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سگے کوئی سوتیلے،ای سی پی نے اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے،تمام 128 عہدیدار بلامقابلہ سیلیکٹ ہوئے، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس فائز عیسی کو بس پی ٹی آئی ہی کیوں نظر آتی ہے
https://twitter.com/x/status/1826660726590898645
یادررہے کہ 8 فروری الیکشن سے کچھ روز قبل تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھین لیا گیا تھا جبکہ اے این پی کو الیکشن نہ کروانے کے باوجود وقت دیکر انتخابی نشان دیدیا گیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ساتھ دیتے ہوئے تحریک انصاف کو انتخابی نشان سے محروم رکھا جس پر تحریک انصاف کو مختلف انتخابی نشانات پر میدان میں اترنا پڑا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/anp1h1i12h1.jpg