الیکشن کمیشن کا اگلے عام انتخابات میں جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

11ecpnewtecknology.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کیلئے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بروقت انتخابی نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےآ ئندہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سےالیکشن کمیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی خدمات حاصل کرلی ہیں، پی ٹی سی ایل کے تعاون سے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1613174463931219968
ضلعی سطح پر قائم الیکشن کمیشن کے دفاتر میں الیکٹورل سسٹم کے اپ گریڈ کرنے اور انٹرنیٹ تک رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری کے بعد ضلعی سطح پر انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کی جانچ کیلئے سروے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےایک خط کے ذریعے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو سروے کیلئے آنے والی پی ٹی سی ایل کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات دی گئی ہیں،خط کی کاپی تمام صوبوں میں قائم الیکشن کمیشن کے دفاتر کو بھجوادی گئی ہے۔
 
1974

Politcal Worker (100+ posts)
they will rig the election by manipulating the technology..... PTI has to ensure that the technology is reliable and fool proof.
 
merapakistanzindabad

MPA (400+ posts)
11ecpnewtecknology.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کیلئے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بروقت انتخابی نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےآ ئندہ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سےالیکشن کمیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی خدمات حاصل کرلی ہیں، پی ٹی سی ایل کے تعاون سے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1613174463931219968
ضلعی سطح پر قائم الیکشن کمیشن کے دفاتر میں الیکٹورل سسٹم کے اپ گریڈ کرنے اور انٹرنیٹ تک رسائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا،الیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری کے بعد ضلعی سطح پر انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کی جانچ کیلئے سروے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےایک خط کے ذریعے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو سروے کیلئے آنے والی پی ٹی سی ایل کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایات دی گئی ہیں،خط کی کاپی تمام صوبوں میں قائم الیکشن کمیشن کے دفاتر کو بھجوادی گئی ہے۔
jadid technolgy esi hogi jese GHQ se control kia ja sake:)