
مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر واپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میں حکومتی ارکان کے الیکشن کمیشن سے متعلق دھمکی آمیز بیانات پر کہا کہ ای وی ایم سسٹم سے متعلق سوال کے جواب میں حکومت کے پاس دلیل کی بجائے دھمکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کا پراجیکٹ مسترد ہونے پر حکومت دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس سسٹم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے فنی و تکنیکی سوالات کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔
حکومت نے پہلے پارلیمان میں قانون سازی کے عمل کو بلڈوز کیا اور اب حکومت کے اس رویے کے باعث ای سی پی ارکان کو واک آؤٹ کرنا پڑ گیا۔ وزراء کی اداروں کو آگ لگانے، ان کے جہنم میں جانے کی گفتگو ریاست دشمن رویہ ہے، یہ رویہ دہشت گردانہ اور انتہائی قابل مذمت ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارٹی نے انتخابی اصلاحات پر 100 سے زائد مشاورتی اجلاس بلائے تھے، موجودہ حکومت کا ایک اجلاس میں یہ حال ہے، ان کی مشاورت یہ ہے کہ اپوزیشن سوال پوچھے تو جیل میں بند کردو، میڈیا کی زباں بندی کرو۔
دوسری جانب مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1436225548188012545
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے اداروں پر نہیں صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی ہے لیکن یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں؟
یاد رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے حکام کی موجودگی میں الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ اعظم سواتی جذباتی ہوگئے اور کہا کہ آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ، الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرواتا ہے، الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو تباہ کیا ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن حکام واک آؤٹ کرگئے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/b5HpqjW/1.jpg
Last edited: