TemptationQ
Senator (1k+ posts)
امریکی حمایت، عمران خان کے لئے اظہار ہمدردی یا گہری سازش
پاکستان کی تاریخ کے اس اہم اور فیصلہ کن موڑ پر جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک میں 15 اکتوبر کو کرو یا مرو، تخت یا تختہ کا جذبہ لئے ملک کے کونے،کونے سے محبان عمران خان ایک جم غفیر کی شکل میں عمران خان سے اظہار یک جہتی کے لئے جمع ہونے جار ہے ہیں
اس نازک مرحلہ پر امریکی کانگریس مین تھامس سووزی اور کانگریس مین جیک برگ مین کا عمران خان کی ہمدردی اور حمایت کے لئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو لکھا گیا خط منظر عام پر آیا ہے جو میری ناقص رائے میں ہمدردی اور حمایت سے زیادہ عمران خان کے خلاف کسی گہری سازش کا شاخسانہ دکھائی دیتا ہے
یہ خط مخالفین بطور ہتھیار،عمران خان ایک یہودی ایجنٹ استعمال کریں گے اور اس کی آڑ لے کر 15 اکتوبر کا مظاہرہ اپنی پوری طاقت اورقوت سے کچلنے کی کوشش کریں گے
واضح رہے نیو یارک کے کانگریس مین تھامس سووزی اسرائیل نواز کے طور پر شہرت رکھتے ہیں -
اپنے دورہ اسرائیل میں انہوں نے اسرائیل کو حماس کو بزور ظاقت ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا