امریکی حکومت صارفین کے میسجز سمیت ٹویٹر ڈیٹا تک مکمل رسائی رکھتی تھی،ایلون

8eleonmusktdtatusg.jpg

ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومتی ایجنسیز ٹویٹر صارفین کے ڈیٹا جس میں ان کے براہ راست میسجز بھی شامل ہیں تک مکمل طور پر رسائی رکھتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسلا،اسپیس ایکس اور ٹویٹر جیسی اربوں ڈالرز کی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکہ متعدد سرکاری ایجنسیوں کو اس حد تک ٹویٹر پر چلنے والی ہر چیز تک مکمل رسائی تھی کہ میرا دماغ اڑ گیا، مجھے اس بارے میں ہرگز علم نہیں تھا۔

جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ مکمل رسائی کا مطلب ہے کہ صارفین کے براہ راست میسجز بھی اس رسائی میں شامل تھے تو ایلون مسک نے جواب دیا جی بالکل ایجنسیز کی رسائی ٹویٹر کے ذریعے صارفین کے براہ راست پیغام رسانی تک تھی۔

https://twitter.com/x/status/1647675042426232832
پاکستانی صحافی و تجزیہ کار اجمل جامی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایجنسیوں کے پاس صارفین کے ٹویٹر ڈیٹا تک مکمل رسائی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1647928415016583170
انہوں نے مزید کہا کہ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ڈی ایم کی صورت میں آپ کے پریم پتر بھی امریکی ایجنسیوں کی پہنچ سے دور نہیں ہیں۔
 

Back
Top