امریکی صدر جو بائیڈن کا بیٹا مجرم قرار،15 سال سزا کاامکان

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1800720930269774053
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے۔

تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 برس قید ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں پہلی بار عہدے پر موجود امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بیٹے کو مجرم قرار دیے جانے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصلے کو قبول کرتا ہوں، عدالتی عمل کا احترام جاری رکھوں گا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن فیصلے کےخلاف اپیل کرے گا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ٹرمپ "مظلوم و معصوم" کی بددعا

وہ کہتے ہیں نا کہ مظلوم کی بددعا عرش ہلا دیتی ہے 😊۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Hunter Biden,was found guilty on all three felony counts he faced relating to buying a handgun while being a user of being a user of crack cocaine.
This is not as serious as the crimes committed by Sharif family,Zardari,Rana Sanaullah and Pakistani generals and intelligence agencies.None of them were punished.Had rule of law been applied and the criminals been punished,Pakistan would have been a better country and would have progressed.
 

Back
Top