امریکی کاروباری وفد کی پاکستان آمد دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوئی، یہ ایک نجی دورہ ہے سرمایہ کار پاکستان آتے رہتے اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں، مزید تفصیلات کے لیے ایس آئی ایف سی سے رابطہ کریں، ترجمان دفتر خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنے امدادی پروگراموں کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا ہے تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام جلد از جلد دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے بتایا کہ یو ایس اے آئی ڈی سمیت متعدد امریکی ادارے پاکستان میں اپنے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ تمام ادارے اپنے منصوبوں پر کام کا آغاز جلد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا کا تارکین وطن کو نکالنے کا فیصلہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کا حصہ ہے۔ پاکستانی حکومت وزارت داخلہ کے تعاون سے ایسے پاکستانی شہریوں کے معاملات کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکی کاروباری شخصیات پاکستان آتی رہتی ہیں، لیکن وزارت خارجہ کا امریکی سرمایہ کاروں کے دوروں سے کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔
چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شفقت علی خان نے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی نہ صرف قدیم ہے بلکہ انتہائی مضبوط بھی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاک بحریہ کی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوں گی، جن میں دنیا بھر کے 60 ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ، مراکش میں کشتی حادثے سے بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی دو کھیپوں میں واپسی جاری ہے۔