امریکی کانگریس کے مقابلے میں حکومت کا قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

paaj1h1i1.jpg


پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور کردہ قرارد اد کا نوٹس لیتے ہوئےقومی اسمبلی میں جوابی قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی قرارداد کے جواب میں قومی اسمبلی میں جوابی قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، ہم نے امریکی قرارداد کا نوٹس لے کر جوابی قرارداد کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم یہ مسودہ سب سے شیئر کریں گے، پاکستا ن نے امریکی قرارداد کو مسترد کردیا ہے، یہ بلاجواز قرار داد ہے ، دفتر خارجہ نے اس قرارداد پر فوری طوور پر ردعمل دیا ہے، پاکستا عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں ہے، ہم نے182ووٹ لے کر سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1806300340624744587
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہم نے دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات خود خراب کیے،ماضی کی حکومتوں نے سی پیک پر کام بند کیا مگر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر سی پیک پر کام شروع کروایا ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر بھی متعدد بار کام کرنے کی کوشش کی گئی مگراس میں امریکی پابندیاں بڑی رکاوٹ ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے غزہ کے معاملے پر نا صرف اپنی پوزیشن واضح کی بلکہ نام لے کر اسرائیل کی مذمت کی، کسی دوسرے ملک نے نام لے کر اسرائیل کی مذمت کرنے کی جرات نہیں کی، ہم سلامتی کونسل میں غزہ وکشمیر کے معاملے پر بھرپور آواز اٹھائیں گے اور عالمی فورمز پر ان مسائل کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز ایک نان بائنڈنگ قرار منظور کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں بے ضابطگیوں اور مداخلت کے الزامات کی آزادنہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1806265386192519281 https://twitter.com/x/status/1806299085043011713 https://twitter.com/x/status/1806301809780064524 https://twitter.com/x/status/1806289205896564922 https://twitter.com/x/status/1806290120720466096 https://twitter.com/x/status/1806291912892015040
 
Last edited by a moderator: