امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا کھیل معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا،فواد

3fawadchaudhryvvvv.jpg

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا کھیل تباہ کن ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سے تمام معاشی اشاریے منفی ہو گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2022 کا سال معیشت کیلئے تباہ کن رہا اس سال میں ملک پر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرنے کا کھیل معیشت کیلئے تباہ کن رہا کیونکہ اس دوران تمام شعبے کے معاشی اشاریے منفی ہو گئے تھے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ معیشت کی تباہی کی ایک بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ ڈالرز کی قلت کے باعث ایل سیز نہ کھلنے سے 12 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، متعدد ٹیکسٹائل، فارما، آٹو، اسٹیل انڈسٹریز بند ہونے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے، مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1609054025533513728
ماہرین کا ماننا ہے کہ ملکی معیشت کو سب سے بڑا مسئلہ ایل سیز کا نہ کھلنا رہا، جس سے ٹیکسٹائل، فارما، آٹو اور اسٹیل انڈسٹریز بند ہونا شروع ہوئیں اور لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے۔ ڈالرز کی قلت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مہنگائی نے بھی پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

ماہرینِ معیشت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2023ء میں بھی ملکی معیشت دباؤ کا شکار رہے گی اور فوری طور پر بہتری کا کو ئی امکان نہیں ہے۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
امپورٹڈ حکومت کے کرپشن کیس ختم ہو گئے اور باجوہ 12 ارب ڈالر لے کر رفو چکر ہو گیا۔ ان سب کی معاشی حالت کافی بہتر ہو گئی ہے۔ یہ کھیل اب بھی جاری ہے صرف ایک کریکٹر تبدیل ہوا ہے۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late