امپورٹڈ حکومت کی پنجاب میں شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگی، عمران خان

8imran%20jhanpavezzzzzz.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں بالکل اندھی ہوچکی ہے پنجاب میں ان کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص پنجاب کی سیاست اور اعتماد کے ووٹ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کے اہلخانہ کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے اور فرحان خان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرحان خان کو بھارتی ایجنٹ سمجھ کر اس پر تشدد کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا،، ایک محب وطن پاکستانی کا کیا قصور تھا؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں بالکل اندھی ہوچکی ہے، اس امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑادی ہیں، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی بالکل متحد ہیں، وفاقی وزراء کو منہ کی کھانا پڑے گی اور وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش بالکل ناکام ہوگی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ناکامیاں شہباز شریف اور راناثناء اللہ کا مقدر بن چکی ہیں، وفاقی حکومت اقتدار کی لالچ میں پنجاب میں بدترین انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، ہم سیاست میں انتقامی کارروائیاں کرتے ہیں اور نا ہی اس پر یقین رکھتے ہیں، فرحان خان پر تشدد کی بات ہو یا ہمارے لوگ اٹھانےکی، شہباز شریف اور راناثناء اللہ ہر سازش میں ناکام ہوں گے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
No doubt that the corrupt PDM beggars and their illegal handlers will eat the dust and will also get the hate, anger and abuses of the public as well.