انجینئیر کے بیانات کی شان نزول۔ قسط نمبر دس

xshadow

Minister (2k+ posts)
انجینیئر کی سیاست میں انٹری کے بعد مختلف بیانات پر میرے جیسے نہ چیز نے بھی ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے جسکی آج دسویں قسط ہے۔ گزشتہ اقساط کے لنک اسی پوسٹ کے آخر میں دیے جائیں گے۔ نئے پڑھنے والوں کو میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ اس نہ چیز نے سب سے پہلے یہ دعوہ کیا تھا کہ یہ مرزا بیچ میں سے نون لیگی ہے اور پھر وقت نے ثابت کیا کہ اس نہ چیز نے بلکل ٹھیک پہچانا تھا اس نیم انجینئیر خطرہ جان کو۔

جیسا کہ عمران ریاض کے انٹرویو کا دوسرا حصہ آپ دیکھ چکے ہوں گے' تو آج حضور واعلی' عمران ریاض نے بھی انجینئیر کے نون لیگی ہونے کی بات کردی ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ کسی نہ کسی طرح میرے جیسے نہ چیز کی کوشش بھی کارفرماں ہوگی کہ آج لوگ کھلم کھلا اس نیم عالم دین کو پہچان گئے ہوں گے۔



عمران ریاض ہی نہیں بلکہ جنید سلیم اور آفتاب اقبال جیسے حق پرستوں نے بھی نیم انجینئیر و نیم عالم دین کی سیاسی وابستگی کو بلکل ویسے ہی بیان کیا جیسے یہ نہ چیز رجیم چینج کے بعد سے عرض کررہا ہے۔

آج کی قسط میں انجینئیر کے آل ٹائم فیوریٹ بیانات کی شان نزول پر بات کریں گے۔ مقصد ہے لوگوں کو حقائق بتانا کہ کیا واقعی یہ شخص اس قابل ہے کہ اسے سنا جائے۔ بلکہ میری گزارش ہے پی ٹی آئی کی آئی ٹی ٹیم سے جو ایک بار کوڈ بنائے جسکو سکین کرنے سے انجینئیر کے چینلز کو ہی ان سبسکرائب کروا جاسکے۔ نہ صرف آفیشل چینل بلکہ زیلی چینلز بھی جو انجینئیر کی پی آر فرما رہے ہوتے ہیں۔


شان نزول نمبر 1
مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ ترکی کی عوام بہت جمہوری ہے کیونکہ انہوں نے اپنے جرنیلوں کو اقتدار سے نکالا۔
مرزا صاحب یہ کہنا بھول گئے کہ ترکی کے عوام نے اپنی فوج کو چھتر مار کر سیاست اور حکومت سے نکالا۔ مگریہی مرزا صاحب پاکستانی عوام پر نومئی کا جھوٹا الزام لگاتے ہیں حالانکہ انکے نظریے کے مطابق جیسے ترکی کی عوام ستائش کی مستحق ہے اپنی فوج کے خلاف لڑنے کی وجہ سے اسی دلیل کے مطابق پاکستانی عوام کی تو مرزا صاحب کو تعریف کرنی چاہیے کیونکہ عوام نہ مانے سہی مگر مرزا صاحب تو مانتے ہیں نہ کہ نو مئی عوام یا کسی ایک جماعت نے منصوبہ بندی کرکے کیا۔ الٹا معصوف فرماتے ہیں کہ نو مئی کرنے والے غدار ہیں اور جو کہ اپنی فوج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یہ باریک واردات بھی ابھی تک کوئی نہیں پکڑ سکا سوائے اس نہ چیز کے۔ اسلیے یہ میرا فرض ہے کہ اس واردات کو بھی بینکاب کروں۔

انجینئیر کی جگہ مرزا صرف اسلیے لکھ رہا ہوں کہ لکھنے میں آسان ہے' اسکا ہر گز یہ مطلب نہ لیا جائے کہ میں مرزا کو مرزا قادیانی سے ملا رہا ہوں۔

مرزا کی شان نزول نمبر 2
یہ شان نزول مرزا قادیانی کے نام سے یاد آگئی۔ مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مطابق مسلمانوں کے اعضائے وضو چمک کرہے ہوں گے اور ان مسلمانوں میں قادیانی بھی شامل ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس شان نزول پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں سوائے اسکے کہ مرزا کو عالم دین ہی کہنا میرے خیال سے ایک بہت بڑا بلنڈر ہے۔

مرزا کی شان نزول نمر 3
پاکستان میں ساری ترکی نواز شریف کی مرحون منت ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس بیان پر بھی تبصرا کرنا فضول ہے۔


مرزا کی شان نزول نمبر 4
فلسطینیوں پر بمباری حماس نے کی اور حماس کے مزائیلوں کو اسرائیل کے آئرن ڈوم نے روکا۔ بندا پوچھے کے جو مزائیل اسرائیل کے اندر فوجی تنصیبات پر ہوئے وہاں آئرن ڈوم کیا گھاس کھانے چلا گیا تھا۔ جیسے مراز کی عقل گھاس چرنے نکلی ہوئی ہے ویسا ہی کوئی حساب لگتا ہے۔

مرزا کی شان نزول نمبر 5
میکڈونلڈ کے بائیکاٹ سے اسرائیل کا نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان ہوگا۔ مجھے حیرت ہے کہ اس جیسے شخص کو لوگ کیا سمجھ کر سنتے تھے۔ اس پر تو اسٹیبلشمنٹ کا ٹاوٹ ہونے کا الزام تھا مگر یہ تو خود کو اسرائیل کا ایجنٹ بتا رہا ہے۔ اسکو اتنا نہیں پتا کہ میکڈونلڈ کا کھانا اتنا مہنگا ہے اور غیر صحت بخش ہے کہ اس جس پر کئی تحقیقات ہوچکی ہیں۔ ایسے ہی نہیں میکڈانلڈ نے قیمتیں کم کیں کیونکہ کم قیمت پر بھی وہی مینیو دیا جاسکتا ہے۔ اور یہاں میکڈانلد چھوڑ پیپسی کا سٹاک پڑا پڑا خراب ہوگیا کیونکہ لوگ نے جوتے کی نوک پر رکھا پیپسی کو۔ نہ صرف پیسے کی بچت الٹا اپنی صحت پر جو احسان کی ہے اسکا کوئی حساب ہی نہیں لگا سکتا۔ باقی رہ گیا روزگار تو یہ کمپنیاں تھوڑا کما کر بھی اتنے ملازمین رکھ سکتی ہیں اور اگر ان کمپنیوں نے کسی کو نوکری سے نکالا بھی ہوگا تو وہ نقصان بہت کم ہے بہ نسبت اس فائدے کے جو عوام نے اپنے پیسے اور صحت بچا کر کر کیا۔ جبکہ عالمی طور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا جو ثبوت دیا وہ اللہ کے حضور تمام فائدوں سے بڑا فائدہ ہے۔

مرزا کی شان نزول نمبر6
قاضی فائز عیسی حق پرست جج ہے۔ اس پر بھی میں تبصرا کرکے آپکا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

مرزا کی شان نزول نمبر 7
مرزا صاحب فرماتے ہیں کہ اپنی سیاست کے لیے دین کا استعمال نہ کریں۔ اشارہ ظاہر ہے کہ عمران خان کی طرف تھا جو ریاست مدینہ کی طرز پر انصاف کے نظام کا داعی ہے۔ تصور کریں کہ مرزا کی ساری شہرت ہے مزہبی ویڈیوز یعنی انکا پلیٹفارم داعی ہے دین کی بات کا اور دین کے علم کا۔ مگر جب اپنے اس مزہبی یا دینی پلیٹفارم سے یہ نون لیگی کی پی آر کیمپین چلائیں گے تو انکا اپنا بیان انکے منہ پر آتا ہے۔ اصل میں مسئلہ ہے مزہبی ٹچ کا جس پر قاسم سوری کا کلپ بھی ہے کہ عمران خان کو مزہبی ٹچ دینے کی ترغیب دے رہا ہے۔ اسکی وضاحت میں کردیتا ہوں۔ عمران خان ہو یا کوئی بھی مسلمان' دین کی بات کرسکتا ہے چاہے اس پر کوئی یہ بھی الزام لگا دے کہ اپنے مقصد یا سیاست چمکانے کے لیے کررہا ہے۔ اسکو ایسے سمجھ لیں کہ اللہ سے دعا مانگتے ہوئے انسان کو رونا نہ آئے تو رونے والی شکل ہی بنا لینے کی ترغیب دی گئی ہے۔ یعنی اللہ تعالہ تو خود کہہ رہا ہے کہ مزہبی ٹچ دو۔ اب یہاں کوئی نون لیگی یہ اعتراض کرے گا کہ اللہ کے آگے رونے والی شکل بنانا مزہبی ٹچ نہیں تو انکو میں اس شخص کی مثال دے رہا ہوں جو فرعون کے لشکر میں زندہ بچ گیا تھا۔ یہ وہ شخص تھا جو موسی علیہ سلام کا کی طرح دھاڑی رکھ کروہی حلیہ بناتا جیسے حضرت موسی علیہ سلام کا تھا اور مقصد ہوتا تھا مزاق اڑانا۔ موسی علیہ سلام نے اللہ سے سوال کیا کہ یا اللہ جس شخص سے مجھے سب سے زیادہ نفرت تھی اسی کو تو نے بچا لیا۔ تو اللہ تعالہ نے فرمایا کہ میری غیرت نے گوارہ نہیں کیا کہ ایک شخص جو میرے نبی کی طرح دکھتا ہو اور میں اسے ہلاک کردوں۔ اندازہ کریں کہ اللہ نے اس شخص کو بچا لیا جو قصدا اللہ کے دین کا مزاق اڑا رہا تھا بلکہ اسکے نبی کا حلیہ بنا کر۔ تو جناب ہم میں سے کتنے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان قصداً کوئی مزاق اڑا رہا تھا۔ زیادہ سے زیادہ یہی الزام لگایا جارہا ہے نہ کہ عمران خان اقتدار حاصل کرنے کے لیے مزہب کا استعمال کررہا ہے۔ اور یہ الزام لگا کون رہا ہے وہ جماعت جو سود کے حق میں سپریم کورٹ چلی گئی' قادیانیوں کے لیے ختم نبوت کے قانون کو بدلا اور ٹرانسجینڈر ایکٹ جیسے قانون کو پاس کیا

سوال پھر وہی ہے کہ عمران خان کا مقصد کیا ہے متنازعہ مزہبی ٹچ سے؟ اقتدار کے لیے بھی مزہبی ٹچ میں کوئی مسئلہ نہیں۔ ہاں اقتدار میں آکر اپنا الو سیدھا کرنے سے مسئلہ ہے۔ اور ہم سب جانتے ہیں کہ عمران خان نے کتنا اقتداراستعمال کیا اپنی جائیدادیں بنانے کے لیے۔ اور سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نون لیگی عمران خان پر کبھی مزہبی ٹچ کا بیانیہ بناتے ہیں' کبھی اسے طالبات خان کہتے ہیں اور کبھی اسے یہودی ایجنٹ' تو اس میں کس بات کو مانا جائے۔ اصل میں نون لیگیوں کی ساری سیاست گزری ہے زہنی معزور پیدا کرنا اور ان پر حکومت کرنا۔ یہ تو جب مہنگائی کے تھپھیڑے لگے نہ تو انکو سمجھ آئی کہ نون لیگ ان سے ہاتھ کرگئی۔ ایسے ہی نہیں عوام نون لیگ سے اتنی نفرت کرتی۔

مرزا کی شان نزول نمبر 8
عوام ڈیجٹل دہشتگرد ہے۔ کیونکہ اسوقت عوام کی اکثیرت عمران خان کے ساتھ ہے اسلیے اکثیرت کو دہشتگرد کہنا بھی مرزا کی زہنی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔

مرزا کی شان نزول نمبر 9
مرزا صاحب کا دعوہ ہے کہ عمران خان نے گھڑی چرائی۔ نیب والوں کو پتا نہیں تھا کیونکہ انہوں نے مرزا صاحب سے پوچھا نہیں ہوگا ورنہ اساسے غلط خانے میں درج کرنے کا مقدمہ نہ بناتے۔ جب ایک بندے نے اساسے ہی ظاہر کردیے تو چوری کیسے ہوگئے؟ وہ بھی قیمت ادا کرکے۔


مرزا کی شان نزول نمبر 10
مرزا صاحب نے رجیم چینج کے فورا بعد یہ دعوہ کیا کہ کوئی سائفر سرے سے آیا ہی نہیں تھا مگر پھر اسی مرزا کی بہادر خوتون یعنی مریم نواز عرف کیلبری کوین نے سائفر کی چوری کا الزام بھی عمران خان پر لگا دیا۔ الٹا یہ بھی فرمایا کہ اب دوسرے ملک پاکستان کو سائفر بھی نہیں بھیجتے کیونکہ چوری ہوجاتے ہیں جس پر عمران خان کا مشہور بیان بھی موجود ہے کہ ایک تو یہ سارے پڑھے لکھے نہیں اوپر سے یہ کوشش بھی نہیں کرتے۔








گزشتہ اقساط کے لنکس یہاں موجود ہیں۔

قسط نمبر 1

https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-سے-سیاسی-اختلاف.819747/#post-6433845

قسط نمبر 2

https://siasat.pk/forums/threads/انجینئر-محمد-علی-مرزا-سیاست-میں۔-دوسری-قسط.820872/#post-6451658

تیسری قسط

https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-سے-سیاسی-اختلاف-قسط-نمبر-3.824776/

چھوتھی قسط

https://siasat.pk/forums/threads/نہیں-نہیں-علی-بھائی-ادھا-سچ-نہیں۔-قسط-نمبر-4.835758/

پانچھویں قسط

https://www.siasat.pk/forums/threads/علی-بھائی-کا-سفر-انجیئرنگ-سے-دین-اور-پھر-سیاست-سے-معیشت۔-قسط-نمبر-پانچ.846253/

چھٹی قسط

https://www.siasat.pk/threads/علی-بھائی-کا-سیاسی-فہم-یا-نون-لیگ-سے-محبت-قسط-نمبر-چھے.849180/#post-6725141

ساتویں قسط

https://www.siasat.pk/threads/علی-بھائی-کا-اقبال-جرم-قسط-نمبر7.854244/


آٹویں قسط
https://www.siasat.pk/threads/نہیں-...ے۔-ان-جھوٹوں-کا-جواب-بھی-اپکو-دینا-ہے.880034/


نویں قسط
https://www.siasat.pk/threads/علی-بھائی-کا-ڈیمج-کنٹرول۔-قسط-نمبرنو.904276/#post-7134615
 

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
او پائی تیرے پاس اور کوئی کام کرنے کا نہیں ہے جو اس لُلی پے اپنا وقت ضائع کر رہا ہے - پتہ نہیں کونسی جینیٹک پرابلم ہے ہمارے لوگوں میں۔ جو کام کرنے کا ہوتا ہے اس کو کرنے کی ہمت نہیں ہوتی بس فضولیات میں پڑے رہو - اب یہ آدھی لُلی پے پورا چپٹر ٹھوک دیا ہے بھائی نے
 

Back
Top