انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں پاکستان اور بھارت برابر قرار

14humanatraffckingkgjkgj.png

امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت کو انسانی اسمگلنگ کے معاملے پر ایک ہی درجہ پر رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ نے سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کم از کم معیار پر پورا نہیں اترتے، دونوں ملکوں کو اس رپورٹ میں درجہ دوم میں شامل کیا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کی حکومتیں انسانی اسمگلنگ کے کم از کم معیارات کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہیں، پاکستانی حکومت نے مجموعی طور پر زیادہ کوشش کی،پاکستان کی کوششوں میں انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرنا اور پراسیکیوشن کو بڑھانا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان سنجیدہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چار اعشایہ پانچ ملین افرادجبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں، یہ لوگ اینٹوں کے بھٹے، قالین ، کوئلہ اور زراعت کے شعبوں میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں۔