
نئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پہلی تعیناتی عبہر گل خان رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات۔۔
جج عبہر گل خان انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور کی سابق جج رہی ہیں۔صحافیوں کے مطابق عہبر گل کے کئی فیصلے متنازعہ تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی دھڑادھڑ ضمانتیں مسترد کی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1811295945725800603
اس پر صحافی محمد عمیر نے کہا کہ نئی چیف جسٹس کو پہلی تعیناتی ہی ایسی متنازعہ جج کی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ عبہر گل جب انسدادِ دہشت گردی کی جج تھی تب ان کے حوالے سے لکھا تھا کہ کیسے ان کی وجہ سے لوگوں کی ضمانتیں نہیں ہوئیں اور سب ججز کے تبادلے ہوئے مگر انکا تب تبادلہ نہ ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1811302571945980356
صحافی شاہد اسلم نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نے حلف لیتے ہی پہلے حکم نامے میں ایک خاتون جج کو اپنا رجسٹرار ہائی کورٹ تعینات کردیا ہے اور وہ جج کوئی اور نہیں بلکہ وہی خاتون جج ہیں جنھوں نے درجنوں پی ٹی آئی خواتین سمیت دیگر 9 مئی کے ملزمان کی کئی ماہ ضمانتیں نہیں لی تھیں لاہور میں۔
https://twitter.com/x/status/1811300699935855005
احمد بوباک کا کہنا تھا کہ خیر سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی پہلی تعیناتی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی قابلیت چیک کریں اور اندازہ لگا لیں آگے کیا ہونے جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1811312025315741771
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahbg11l12134.jpg