انٹرنیٹ پر بیوی کو قتل کرنے کے طریقے ڈھونڈے والا قاتل پکڑا گیا

1ghaziabad%20murderarrstgoogel.jpg

بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کو قتل کرنے سے پہلے گوگل پر ’قتل کیسے کیا جائے‘ سرچ کیا تھا۔

اترپردیش پولیس کے مطابق ملزم وکاس نے پہلے وقوعے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کو ملزم کے موبائل سے اس کے خلاف ایسے ناقابل تردید شواہد ملے جس کے بعد پولیس کو نہ صرف اس کے بلکہ اس کی گرل فرینڈ کے حوالے سے بھی مزید ثبوت مل گئے۔

غازی آباد ضلع کے مودی نگر نامی علاقے کے رہائشی وکاس نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی بیوی کو جمعے کو ہاپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر لوٹ لیا گیا۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہیں سونیا کی گلہ کٹی لاش ملی۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر وکاس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ جب وکاس کے موبائل کو چیک کیا گیا تو اس کے خلاف قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے چیزین ملیں۔

پولیس کے مطابق وکاس نے موبائل پر ’قتل کیسے کیا جائے‘ سرچ کیا تھا۔ اس نے آن لائن سٹور سے زہر بھی خریدنے کی کوشش کی اور گوگل پر اسلحہ خریدنے کے حوالے سے بھی سرچ کیا تھا۔

ہاپور پولیس ایس پی دیپک پھوکار نے بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکاس اور اس کی بیوی کی شادی کے چند سالوں کے بعد ہی دونوں کے درمیان وکاس کی غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ ’یہ اختلافات اتنے بڑھ گئے کہ ان کا نتیجہ سونیا کی جمعے کو سازش کے ذریعے قتل پر نکل کر سامنے آیا‘۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس کی گرل فریڈ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے قتل کے معمے کو حل کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 25 ہزار انڈین روپوں کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
 

ImranG

Politcal Worker (100+ posts)
in terms of IQ, indians beat dinosaurs.
ہمارے پلے کوءی کرتوت ہے جو ہم کسی اور کو نیچا سمجھیں۔ یہی انڈیا والے ابھی ترقی کر رہے ہیں اور ان کے پاس ۵۰۰ بلین ڈالرز سے زیادہ کے ذخایر ہیں۔