
شوکت عزیز صدیقی صاحب! اگر آپ اتنے مسلسل حق گو ہوتے تو آپ ممتاز قادری کی پھانسی کی توثیق نہ کرتے: اوریا مقبول جان
سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی اور معروف اینکرپرسن اوریا مقبول جان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک دوسرے پر لفظی حملے شروع کر دیئے۔ اوریا مقبول جان نے شوکت عزیز صدیقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ایمان ہے جس نے انہیں تقویت دی اور وہ ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کیلئے صف بستہ ہوگئے ۔
جب جج تھے تو عاصمہ جہانگیر سمیت سب سیکولر ان کے خلاف بولتے تھے۔آج بھی اسی ٹولے کے وزیر قانون اور اس کی لیگل ٹیم سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ اللہ استقامت دے اور نصرت عطا فرمائے!
https://twitter.com/x/status/1626827960866013184
اوریا مقبول جان کے پیغام کے ردعمل میں شوکت عزیز صدیقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ:اوريا مقبول عباسی صاحب! میں نے آپ کی زير نظر ٹوئٹ ابھی دیکھی جو کہ باعثِ حيرت ہے، 21جولائی 2018ء کی ميری تقرير کے بعد جس طرح کی ہرزہ سرائی اور زہر افشانی آپ نے کی تھی وہ مجھے ياد ہے! چونکہ اُس وقت آپ طاقتور حلقوں کے کارندہ خاص ہونے کی بنا پر گھمنڈ اور غرور ميں مبتلا تھے !
https://twitter.com/x/status/1627040909308137472
ایک اور پیغام میں لکھا کہ: ميں آپ کو يہ حق نہيں ديتا کہ آپ ميرے ايمان و مُعاملات پر کوئی تبصرہ کريں! مجھے اگر آپ ميں اور عاصمہ جہانگير ميں سے انتخاب کرنا پڑے تو آپ ميرا انتخاب ہر گز نہيں ہوں گے! ميں نے ساری زندگی حق گوئی کے ساتھ گُزاری ہے حق و دانش فروشی ميں نہيں!
https://twitter.com/x/status/1627040913112326146
اوریا مقبول جان نے شوکت عزیز صدیقی کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: میں نہیں چاہتا کہ اللہ آپ کا انجام عاصمہ جہانگیر کیساتھ کرے ۔ آپ کی جس تقریر پر میں نے گفتگو کی وہ آپ نے ایک پارٹی کی محبت میں کی تھی! اگر آپ واقعی حق پر قائم رہنے والے ہوتے تو آج بھی ویسی تقریریں کرتے نظر آتے ۔ اللہ آپ کو مسلسل حق پر چلنے کی توفیق دے!
https://twitter.com/x/status/1627178221690327040
شوکت عزیز صدیقی نے لکھا کہ: اور ميں يہ نہيں چاہتا کہ دين و دُنيا میں آپ جيسے دين فروشوں کے ساتھ شامل کيا جاؤں، ميں تو ہر جگہ اپنا موقف پيش کر رہا ہوں اب آپ کے سودے کے خريدار بدل گئے ہيں اس لئے آپ حسد اور مايوسی کی آگ ميں جل رہے ہيں ميری وہ تقرير اُس وقت کی آپ کی پارٹی ISI کے خلاف تھی جس کے آپ تنخواہ دار تھے!
https://twitter.com/x/status/1627318700679331840
اوریا مقبول جان نے ممتاز قادری کی پھانسی کے حوالے سے خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: شوکت عزیز صدیقی صاحب! اگر آپ اتنے مسلسل حق گو ہوتے تو آپ ممتاز قادری کی پھانسی کی توثیق نہ کرتے، بینچ سے علیحدہ ہو جاتے، آپ نے تو رسول اللہؐ سے اتنی بھی محبت نہ دکھائی جتنی آپ نے نواز شریف سے دکھائی!
https://twitter.com/x/status/1627182774951251976
جواب میں شوکت عزیز صدیقی نے اوریا مقبول جان کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ: مورخہ ۱۰ مارچ ۲۰۱۷ روزنامہ 92 نيوز ميں اوريا مقبول جان (عباسی) صاحب کا ايک طويل مضمون بعنوان “آبروئے ماز نام مُصطفے است "چھپا جو کہ ميری ذات اور عدالتی فيصلوں کے حوالہ سے تھا، اس مضمون کا اختتام اِن الفاظ پر ہوا تھا"!
https://twitter.com/x/status/1627347143714344960