
حکومت پاکستان کا آئی ایم ایف سے شرائط پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد دو ہفتوں میں معاہدے کا امکان ہے
جس کے بعد کہا جارہاہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں یہ اہم پیش رفت ہے,جہاں عالمی ادارے نے اگلے پروگرام کے لیے گرین سگنل دیئے اور آئندہ دو ہفتوں میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔
پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے مالیاتی پیکج پر دستخط بھی کرنے والا ہے، جس کی اس جنوبی ایشیائی ملک کو اس کی معیشت کی بہت خراب صورت حال کی وجہ سے اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنے ٹیکس محصولات میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کرتا تو مستقبل میں بھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مزید پروگرام لینے پڑیں گے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ حکومت رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے ’نسبتاً پراعتماد‘ ہے جس کے حجم کا تخمینہ چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے درمیان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aurnaghzi1h1h13.jpg