آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے:جج محمد بشیر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1704724997183332655
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہنا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔

نیب کیسز کی بحالی کے موقع پر احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے نیب کیسز کی فہرست دیکھ کر یہ بات کہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہ

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ کچھ دیر میں کیسز کا ریکارڈ پیش کر دیں گے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز بحال ہونے کے بعد احتساب عدالتوں کو مختلف صورتِ حال کا سامنا ہے۔

نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج تمام نیب کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ احتساب عدالت 2 اور 3 کے ججز نہ ہونے پر اسٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے نئے ججز بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ فی الحال احتساب عدالت نمبر 1 میں جج محمد بشیر نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

bahmad

Minister (2k+ posts)

Lagtha ha establishment Ka pait Bhar gya PTI sy issi liye ab dusrouin k case bhi khol diye seems election ma koi bhi na iss tra election unlimited time k liye agye ho jainn gy
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

آج ٹرک ہیں تو کل بحری جہاز اور ہوائی جہاز ہونگے

لیکن یہ تمام کاروائی اسوقت تک وقتی سرکس ہی رہے گا جب تک نئے ایماندار اور محب وطن پراسیکیوٹرز نہیں لگائے جائیں گے . موجودہ تمام پراسیکیوٹرز اس بدمعاشیہ کے ٹاؤٹس ہیں جو اس بدمعاشیہ کو بچانے کے لیے ان کے وکیلوں کے ساتھ مل کر بہت ہی کمزور کیس بناتے ہیں
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
فائز عیسی اینڈ کمپنی موجود ہے کرپٹ لوگوں کو تحفظ فراہم کرکے کرپٹ لوگوں کے پاس پھر سے اس ملک کو لوٹ مار کے لئے حوالے کرنے کے لئے فائز عیسی کئ موجودگی میں کسی کرپٹ کسی چور کسی فراڈئے کو ڈرنے کی ضرورت نہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ
 
روشن پاکستان

Politcal Worker (100+ posts)
کڑا احتساب ہی اس قوم کی حالت بدل سکتا ہے ، تمام سیاستدانوں اور سرکاری افسران کا احتساب کیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ اس ملک کے اسی فیصد وسائل یہ لوگ ہڑپ کر چکے ہیں​
 
Back
Top