آن لائن کاروبار کرنے والی 2 کمپنیوں شہریوں کو کروڑوں کو چونا لگا کر فرار

fraud-case-online-pak-one.jpg


کروڑوں روپے ڈوبنے پر شہری کی طرف سے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے: ذرائع

انٹرنیٹ ، سمارٹ فونز اور سوشل میڈیا نے جہاں شہریوں کی زندگیوں کو آسان اور خوشگوار بنایا ہے وہیں آن لائن فراڈ کے نئی نئی شکلوں میں سامنے آنے کے بعد اذیت کا باعث بھی بن رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آن لائن کاروبار کرنے والی 2 نجی کمپنیوں کی طرف سے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن کاروبار کرنے والی دونوں کمپنیوں نے کروڑوں روپیہ سمیٹنے کے بعد اپنے دفاتر کو تالے لگا دیئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے صوبہ ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے احمد ندیم اور یاسر حیات خٹک نامی دو اشخاص نے لاہور کے معروف علاقے ایبٹ روڈ پر 2 سال پہلے آن لائن کاروبار کیلئے کمپنیوں کے دفاتر قائم کیے جنہیں بیٹ فائر اور کیپیٹل ایف ایکس کے نام سے رجسٹرڈ بھی کروایا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے دونوں کمپنیوں کے مالکان اپنے دفاتر بند کر کے غائب ہو چکے ہیں جبکہ ویب سائٹ بھی بند ہو چکی ہے۔

بیٹ فائر اور کیپیٹل ایف ایکس نامی دونوں کمپنیوں کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں سے بھی رجسٹرڈ کروایا گیا تھا۔ کمپنیوں کے مالکان نے متعدد شہریوں کے کروڑوں روپے کے اکائونٹ کھول کر سونے، کرنسی، تیل ودیگر اشیاء کی آن لائن ٹریڈنگ کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق بیٹ فائر اور کیپیٹل ایف ایکس نامی دونوں کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے، کرنسی اور خام تیل کی آن لائن ٹریڈنگ کرتی تھیں اور شہریوں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر رقم انویسٹ کرنے کا کہا جاتا تھا۔ لاہور کے ایک شہری عمران اصغر جو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر بھی ہیں کی طرف سے کروڑوں روپے ڈوبنے پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

آن لائن فراڈ کے نام پر کروڑوں روپے ڈوبنے پر متاثرہ شخص عمران اصغر کی طرف سے تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ عمران اصغر کا کہنا تھا کہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ سے رجوع کیا ہے اور انہیں تمام کاغذات فراہم کر دیئے ہیں۔ شہریوں کے کروڑوں روپے لوٹنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی کتنا بھی لوٹ لے عوام کو
مگر
ٹوپی والی سرکار نے اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر اس ملک اور ملک میں رہنے والوں کو لوٹا ہے بھئی جواب نہیں اس کا تو۔
 

Back
Top