
اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں حکومت کو بھاری اکثریت سے شکست دیدی ہے جس کے بعد لیگی رہنما ایاز صادق نے حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن جاوید حسنین نے ایک قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی مگر حکومتی بینچز سے مخالفت کے باعث قرار داد پیش نہ کرسکے۔
جاوید حسنین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ انہیں بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے چاہے اس کیلئے ایوان میں ووٹنگ کروالی جائے۔
اسپیکر نے ایوان میں بل کے حوالے سے ووٹنگ کروائی تو اپوزیشن کے 117 اراکین نے بل پیش کرنے کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ بل پیش کرنے کی مخالفت کرنے والی حکومت کے صرف104 اراکین نے ووٹ دیا، جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کی اکثریت کو تسلیم کرتے ہوئے ن لیگی رکن کو بل پیش کرنے کی اجازت دیدی اور مخالفت کرنے والی حکومت کو شکست ہوئی۔
اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما ن لیگ ایاز صادق نے کہا کہ آج کے دن حکومت کو قومی اسمبلی میں بدترین شکست ہوئی ہے، حکومت کو اس شکست کے بعد مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shakah113.jpg