اگرحکومت ختم نہ کی جاتی توہرگھرخوشحال ہوتا، میں مذاق نہیں کررہا: نواز شریف

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
261605009f5fcf1.webp


مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اپنی انتخابی مہم کے چوتھے جلسے کے لیے جمعہ کو بورے والا پہنچ گئے۔

حافظ آباد، مانسہرہ اور ننکانہ کے بعد بورے والا میں مسلم لیگ ن نے سیاسی پاور شو جمعہ کو منعقد کیا۔ جو الیکشن 2024 کی مہم کے دوران نواز شریف کا چوتھا جلسہ ہے۔ مسلم لیگ(ن) خانیوال میں بھی جلسہ کر چکی ہے تاہم وہاں نواز شریف نہیں پہنچ پائے تھے۔

نواز شریف کے ساتھ ان کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود ہیں۔

اپنے خطاب میں نواز شریف نے کہاکہ ان کے دور میں روٹی چار روپے کی تھی، بجلی کا بل پانچ سو روپے آتا تھا آج وہی بل 20 ہزار روپے آتا ہے، کیا یہ ہے تبدیلی؟

لیگی قائد نے لوگوں سے پوچھا کہ انہیں نواز شریف کا دور یاد آتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) آئے گی تو مہنگائی کو مٹائے گی، بجلی سستی کرے گی، روٹی اور چینی کی قیمت بھی کم ہوگی، گیس گھر گھر ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ اگر نواز شریف کی حکومت نہ ختم کی جاتی تو آج یہاں پر کوئی شخص بیروزگار نہ ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ میرے دور میں ٹریکٹر9 لاکھ روپے کا تھا آج 80 لاکھ روپے کا ہے جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ ٹولہ ہےجس نےپاکستان کےجسم پرکلہاڑاماراہے، اگرحکومت ختم نہ کی جاتی توہرگھرخوشحال ہوتا، میں مذاق نہیں کررہا وہ بات کررہا ہوں جوکرنی چاہئے، آج تو پاکستان سے بے روزگاری ختم ہوجانی چاہئے تھی، ہم نے آپ کیلئےموٹروےبنائی ہے اپنے ذات کیلئے نہیں، ن لیگ کی حکومت آئی توبورےوالاسےموٹروےگزرےگی، بورے والا کو ضلع بنایا جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ دوبارہ اچھا وقت واپس لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے حالات اتنےاچھےکردیں گےکہ ہرگھرمیں روزگارہوگا، ن لیگ کی حکومت آئی توممکن ہےبورےوالامیں بہترین ایئرپورٹ بنائیں، تہمینہ دولتانہ کہتی ہیں وہاڑی میں میڈیکل کالج بنادیں، تہمینہ دولتانہ اگرآپ کامیاب ہوگئیں تومیڈیکل کالج بنادیں گے۔

گذشتہ جلسوں کی طرح بورے والا میں بھی نواز شریف نے مختصر بات کی اور پھر مریم نواز کو خطاب کے لیے کہا۔

مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مریم نواز نے کہاکہ جب نواز شریف نے کہاکہ بیروزگار ہاتھ اٹھائیں تو تقریباً سب لوگوں نے ہاتھ اٹھائے، میرا دل بیٹھ گیا یہ دیکھ کر۔


Source
https://twitter.com/x/status/1751003878802542861
 
Last edited by a moderator:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Khan and Ganjoo should make an alliance and start singing mujhay kiyo nikala together
Bhoosri ke khan ko to pta hai amrreka ke kehne par bajwa ne nikala lekin ganjoo ko ajtak pta nhi laga os ko kyun nikala.. kya is jesa chotya khar_dimagh is mulk ka phir se pm bnay ga.. yeh hai tumari fouj ka namona jis ko phir se awam par zabardasti musalit kiya ja raha hai. Vote warrr gya.. Boot jeet gya.
 

Back
Top