اہل خانہ کیلئے پنشن 10 سال تک محدود,حکومت نے اصلاحات منظور کرلیں

pensioa111h11.jpg


نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے یا نہیں لیکن عوام کو سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے, سرکاری نوکری کرنے والوں کا آخری سہارا پنشن ہے جس میں اصلاحات کے نام پر عوام کو مشکل میں ڈالا جارہاہے۔

حکومت نے اہل خانہ کیلئے پنشن دس سال تک محدود کرنے کی اصلاحات منظور کرلیں, حکومت خام پنشن کا حساب ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری 24 ماہ کی تنخواہ کے 70 فیصد اوسط کی بنیاد پر لگائے گی۔

یہ سمری وزارت دفاع، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اور وزارت داخلہ کو ملاحظہ اور تبصرے کے لیے بھیجی گئی ای سی سی کی منظور کر دہ سمری کے مطابق وزیر خزانہ کی چیئر مین شپ کے تحت حال ہی میں منظور کی گئی سمری میں کہا گیا کہ پنشن ایک ایسا فائدہ ہے جو مستحق ملازموں اور ان کے اہل کو ملتا ہے۔

اس مد میں اخراجات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور ناپائیدار ہوتے جارہے ہیں, پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کے ٹرمز آف ریفرنسز میں شامل تھا کہ حکومت پنشن کی موجودہ اسکیم پر نظر ثانی کریگی۔

پی پی سی 2020 نے پنشن اسکیم میں ترامیم کی سفارش کی ہے کہ موجودہ پنشنرز اور ملازمین کی موجودہ پنشن کی لاگت میں مستقبل میں ہونے والے اضافے کو حکومتی پنشن کے فلسنے پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیرروکاجاسکے,یہ تجاویز بجٹ تقریر 2023-24 میں بھی پیش کی گئی تھیں۔

پی پی سی - 2020 کی سفارشات کی بنیاد پر، فنانس ڈویژن موجودہ پنشنرزیا ملازمین کے لیے پنشن اسکیم میں کچھ ترامیم کی تجویز پیش کرتا ہے۔