ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں موجود 2 افراد سے رابطہ ہونے کی تصدیق

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ایران کے معاملات پر ادھر امریکہ میں بائیڈن نے میٹنگ بُلوا لی ہے۔
اللہ تعالیٰ سبکو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

لیکن، اس واقعے کو ایران ایسے نظر انداز نہیں کر دے گا۔ صدر کی جان کو کسی نقصان کی صورت میں تو جواب بہت جلد اور شدید ہونے کا امکان ہے۔

دیگر صورتحال میں بھی جواب تو دیا ہی جائے گا۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر، پاکستان کو بھی اب اپنی خارجہ پالیسی کو آئندہ آنے والی صورتحال کے مطابق ڈھالنا چاہیئے۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ہم بھی کہیں نہ کہیں اور کبھی نہ کبھی گھسیٹے جائیں گے۔ خاص کر جب اس کے معاملات ہمارے پڑوس سے منسلک ہیں اور پاکستان دوسری جانب امریکہ سے بھی تعلقات روا رکھنا چاہتا ہے۔

تیسری جانب بھارت بھی اس کھیل کا اٹوٹ انگ بن چکا ہے۔ ایران اور امریکہ، دونوں سے تعلقات ہیں اور ایرانی سرزمین کو پاکستان کے خلاف بھی استعمال کرتا رہا ہے۔ جبکہ امریکہ نے بھی چین سے اقتصادی جنگ میں بھارت کو اپنا یار بنا رکھا ہے۔ اسلیئے ہمیں بھی چاہیئے کہ اعلیٰ سطح پر مستقبل قریب کی کسی بھی صورتحال سے موثٗر طریق سے نمٹنے کے لیئے ابھی سے پیش بندی کریں۔

اس وقت کسی بھی کیمپ میں جانے سے گریز کیا جائے، ہمیں نہ چین کی چاہت اتنا ستائے ہوئے ہے اور نہ ہی امریکہ کی۔

اس وقت ایک بہت ہی میانہ رو پالیسی چاہیئے، جسمیں مسلم امۃ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری سے تعلّقات استوار رکھے جائیں۔ ایک ذرا سی غلطی اس وقت ہمیں اگلے بیس سال کے لیئے پھر سے کسی فضول جنگ کا حصّہ بنا سکتی ہے، جسکا کوئی تعلّق پاکستان کے مفادات کے ساتھ نہیں ہوگا۔
 

Altruist

Minister (2k+ posts)