ایسا نہیں ہوسکتا کہ پرویز الہیٰ کیس کی دو ہفتے بعد کی تاریخ دیدی جائے،عطا

16attatararwarnng.jpg

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عطاء تارڑ نےکہا ہے کہ گورنر کا بھی ایک استحقاق ہے، وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے جاری کردہ آرڈر کو تین ہفتے گزر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی کے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ پرویز الہیٰ کیس کی دو ہفتے بعد کی تاریخ دیدی جائے۔


رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کے تسلسل کیلئے ن لیگ آخری حد تک تگ ودو کرے گی، تاہم ہم اب پرویز الہیٰ کے ساتھ یہ سسٹم تو نہیں چلانا چاہتے۔

انہوں نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے ایجنسیوں پر الزامات عائد کرنا افسوسناک ہے، ان کا اپنا وزیراعلی ان کے قابو میں نہیں ہے اور یہ الزامات ایجنسیوں پر لگارہے ہیں، تحقیقات تو اس چیز کی ہونی چاہیے جس میں کوئی شبہ بھی ہو، پرویزالہیٰ کے بیٹےمونس الہیٰ نے اتنا پیسہ کمایا ہے آفرز کو وہ خود کررہے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پی ٹی آئی کی حکومت جب بھی آئے اس بندے کو جیل میں بند کر کے الٹا لٹکا کر مار مار کر اسکی کھال ادھیڑ دی جائے . یہ حد سے زیادہ اپنی اوقات سے باہر ہوا ہوا ہے

Aliimran1 Qudsi samisam