ایس ایس پی کے جرائم پیشہ افراد سے روابط کا انکشاف

balch1h1234.jpg


گھوٹکی میں تعینات سندھ پولیس کے ایس ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی سے ایک نئی تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایس ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی کے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے، اس انکشاف پر ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے آئی جی سندھ کو ایک خط لکھ کر صورتحال کی سنگینی سے آگاہ بھی کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1846915851884126358
خط میں ڈی آئی جی سکھر نے واضح کیا کہ حفیظ بگٹی کے روابط ان ڈاکوؤں سے ہیں جو حالیہ عرصے میں اہلکاروں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ ایس ایس پی حفیظ بگٹی کو نوٹس دے کر وضاحت طلب کی جائے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل سابق ایم پی اے شہریار خان پر ایک قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ اس حملے کے بعد ایس ایچ او میرپور ماتھیلو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ایس ایچ او کے بھائی کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ڈاکوؤں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

یادرہے کہ مئی میں ایس پی حفیظ بگٹی اور دو ایس ایچ اوز سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف دو شہریوں کے اغوا کا مقدمہ درج بھی درج ہوچکا ہے
https://twitter.com/x/status/1790453248899334403
 

Back
Top