ایس ایچ او کااحسن اقدام، بجلی بل کیلئےچوری کرنے والے نوجوان کابل ادا کر دیا

15shobijlibillsllsls.png

حکومت کی طرف سے بجلی بلوں میں عائد ٹیکسز کی وجہ سے پریشان اور حکومتی ریلیف کے منتظر شہریوں نے تنگ آ کر اب بل ادا کرنے کیلئے چوریاں کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کلرسیداں راولپنڈی میں ایک ایسے ہی شہری کا کیس سامنے آیا جس نے بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے بکرا چوری کر لیا تاہم تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی نے بجلی بل ادا کرنے کیلئے بکرا چوری کرنے والے شہری کو عادی مجرم بننے سے بچا لیا جسے ایک احسن اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کلرسیداں راولپنڈی میں ایک نوجوان کو کسی شہری کا بکرا چوری کرنے کے الزام پر تھانے میں لایاگیا تھا، پولیس نے اسے گرفتار کیا تو نوجوان نے حلف دے کر کہا کہ مجھے 12 ہزار روپے سے زیادہ بجلی کا بل آگیا ہے جس کی ادائیگی کے لیے بکرا چوری کیا میں کوئی عادی مجرم نہیں ہوں۔

انسپکٹر بشارت عباسی نے ملزم سے اس کا بجلی کا بل منگوایا اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا تاہم وہ کسی بھی جرم میں ملوث نہیں تھا، اہل علاقہ سے تصدیق کرنے پر پتہ چلا کہ نوجوان اپنے گھر کا خرچ چلانے کے لیے کبھی محنت مزدوری کرتا ہے تو کبھی ریڑھی لگاتا ہے اور اس سے پہلے ایسے کسی معاملے میں ملوث نہیں رہا۔

پولیس کو نوجوان نے حلف دیا جس پر چوری شدہ بکرے کے مالک نے بھی اس کے خلاف قانون کارروائی کرنے سے منع کرکے اس معافی کر دیا۔ مدعی مقدمہ کے نوجوان کو معاف کرنے پر تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او بشارت عباسی اور عملے نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت بجلی کے بل کی رقم جمع کر کے اسے ادا کر دیا۔

بشارت عباسی نے نوجوان سے کہا کہ آئندہ کسی غیرقانونی کام میں ملوث نہ ہو اور اسے آزاد کر دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ایس ایچ او کے اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے بہترین الفاظ میں سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے نوجوان کا بل ادا کر کے احسن اقدام کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ نوجوان آئندہ ایسے کسی معاملے میں ملوث نہیں ہو گا۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Ahsan iqdaam?
How many people is he gonna do it for? The ones who steal? Or those safes posh who end up working 3 extra jobs at 70 years of age?
 

Back
Top