ایس ایچ او کے بیٹے نےوالد کی کرسی سنبھال لی،طلبہ کو حوالات میں بند کرکےتشدد

5larkakananshsoodkdlkd.png

لاڑکانہ میں پولیس افسر کے بیٹے نے قانون کی دھجیاں اڑاکررکھ دیں، ایس ایچ او کا بیٹا نا صرف تھانے کا کرتا دھرتا بن گیا بلکہ لاک اپ میں قید طلباء کو بدترین تشدد کانشانہ بھی بناتا رہا، واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے باڈہ میں ایس ایچ او کا بیٹا مبینہ طور پر تھانہ چلانے لگا ہے، ایس ایچ او کے بیٹے نے لاک اپ میں قید دو بھائیوں یاسر پٹھان اور مزمل پٹھان کو اپنے نجی گن مینز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1805795470586875920
تشدد کا نشانہ بننے والے طلباء کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یاسر پٹھان اور مزمل پٹھان ایک شادی سے واپس آرہے تھے، پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے لاک میں بند کیا جہاں دونوں بھائیوں کو تشدد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ورثاء اور علاقے کے دیگر افراد کی بڑی تعداد دونوں بھائیوں کی گرفتاری کے بعد باڈہ تھانے پہنچی تو پولیس نے دونوں قیدیوں کو رہا کردیا جبکہ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی ایس پی لاڑکانہ نے ایس ایچ او باڈہ رحمت اللہ سولنگی اور چار اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1805896531658019120
واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی حیدری میڈم پارس بکھرانی کے ساتھ تھانہ باڈہ پہنچے اور انہوں نے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوانوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔