ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوادیا

5.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو سوالنامہ ارسال کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے سوالنامہ شہباز شریف کو ارسال کیا ہے جس میں شہباز شریف سے 20 سوال پوچھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوالنامہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر وصول کروایا ہے اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سوالنامہ بھی فیکس بھی کروادیا ہے۔


سوالنامہ میں ایف آئی نے شہباز شریف سے 2008 سے 2018 کے درمیان 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز سے متعلق سوال کیا ہے اور ساتھ ہی شہباز شریف سے اس عرصے میں وکلاء کی جانب سے عدالتوں کو پیسے بھجوانے سے متعلق بھی استفسار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف کو سوالنامہ ارسال کرتے ہوئے8 اکتوبر تک بذریعہ ای میل یا فیکس جواب جمع کروانے کی ہدایات کی ہے اور ساتھ ہی وارننگ بھی دی گئی ہے کہ اگر اس بار شہباز شریف نے ان سوالات کے جوابات نہ دیئے تو اگلے روز عدالت کوشہباز شریف کی جانب سے عدم تعاون سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
شہباز شریف کا جواب یہی ہوگا کہ مجھے نہیں پتا ...سلمان شہباز سے پوچھ لو…
اسکا پہلے بھی یہی جواب تھا اور ابھی بی یہی…. ?
 

Back
Top