
مردم شماری کے حوالے سے ایم کیوایم کے تحفظات دور ہوگئے، حکومت نے ایم کیوایم کو یقین دہانی کروادی جس کے بعد ایم کیوایم نے وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کا ووٹ دیدیا
ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مردم شماری کے حوالے سے ملاقات کی ہے، انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفد اسلام آباد میں مردم شماری، حلقہ بندیوں کے سلسلے میں ملاقاتوں کیلئے موجود ہے، امید کرتے ہیں جو غلطیاں سامنے آئیں ان کو حل کیا جائے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری میں جب تک ایک، ایک فرد کو نہیں گِن لیا جاتا اسے نہیں ماننا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم نے اپنے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو استعفے دینے کی ہدایت کی تھی جس سے لگتا تھا کہ ایم کیوایم حکومت چھوڑنے کی تیاری کررہی ہے لیکن 24 گھنٹے بھی نہ گزرے اور ایم کیوایم نے حکومت سے رجوع کرلیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mqma-ssh.jpg