ایم کیو ایم کے تمام دھڑوں کے یکجا ہونے کا اعلان،قیادت کون کرے گا؟

14pspsmqmaikhogay.jpg

مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور سابق کنوینر ایم کیو ایم فاروق ستار کاکناروں کے ہمراہ کل بہادر آباد پہنچ رہے ہیں۔

کراچی شہر کی سیاست میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے دھڑوں کا کل اکٹھا ہونے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق تنظیم بحالی کمیٹی اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے قائدین کل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی بہادر آباد جائیں گے جہاں تنظیم بحالی کمیٹی اور پی ایس پی قائدین کا استقبال ایم کیو ایم کی قیادت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ بہادر آباد میں پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کاانعقاد کریں گے جس میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے۔

رہنما ایم کیو ایم بہادرآباد ڈاکٹر فاروق ستار کی طرف سے اس سے پہلے سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال سے مذاکرات کیے جا رہے تھے لیکن اختلافات کے باعث یہ کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔

چند دن پہلے رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر کا دورہ کر کے مصطفی کمال سے ملاقات کی تھی جس کے بعد مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے جو کوششیں کی جا رہی ہیں اس کا مثبت جواب دیا جائے گا۔

قومی مفاد میں مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے تو کریں گے۔ یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 3 دہائیوں تک کراچی کی اکثریتی جماعت رہی ہے جس کی قیادت لندن میں سیاسی پناہ لینے والے الطاف حسین کے پاس تھی جن کی 22 اگست 2016ء کو متنازع تقریر کے بعد سیاسی وتنظیمی مسائل سامنے آئے تھے اور ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔
 
Zulu76

MPA (400+ posts)
Vomit

🤮 🤮..Disgusting 🤢.
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی آگئے بوری بند لاشوں والے اپنے اپنے پیاروں کو تیار کر لو
پاک فوج زندہ باد پاکستان آئندہ باد
 
Pro_PTI

Voter (50+ posts)
اگر جنگل کے سارے کتےبھی اکٹھے ہو جائیں تو پھربھی شیر کو شکست نہیں دے سکتے۔