شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم، اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے
پاسپورٹ بنوانے کے لیے شناختی کارڈ کے ایڈریس کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب پاکستانی شہری ملک کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ اس تبدیلی کے حوالے سے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا باضابطہ مراسلہ تمام علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی گئی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے، جو شناختی کارڈ کے ایڈریس کی پابندی کے باعث مختلف مسائل کا شکار تھے۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ اب کسی بھی شہری کو ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ کے اجرا سے انکار نہیں کیا جائے گا اور شہری کسی بھی شہر کے پاسپورٹ آفس سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آسانی فراہم کرنا اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو مزید سہل بنانا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/xXjRwQY/passport.jpg
Last edited: