ایگزیکٹو الاؤنس کیلئے احتجاج کرنے والے افسران کو شرم آنی چاہیے،اسحاق ڈار

12ishadarsharmaanichaiye.jpg

50 فیصد ایگزیکٹو الائونس کٹوتی کا فیصلہ واپس نہیں لے سکتے، افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الائونس دینے کا فیصلہ ہی غلط تھا: وزیر خزانہ

وزارت خزانہ کےڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ اور ایم جی گروپ کے افسران نے آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے ایگزیکٹو الائونس میں سے 50 فیصد کٹوتی کرنے پر احتجاج کیا جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتجاج افسران پر برہم ہو گئے۔ افسران کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو الاونس کو 150 فیصد تک ہی رہنے دیا جائے لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اضافی الائونس نہیں دے سکتے۔


گزشتہ روز وزارت خزانہ کے افسران نے وزیر خزانہ کو روک کر اکانومسٹ سمیت دیگر سروس کیڈر افسران کو 100 فیصد کے بجائے 150 فیصد الائونس ادا کرنے کی سفارش کی تھی۔مظاہرین نے کہا کہ 150 فیصد ایگزیکٹو الائونس دینا چاہیے جس پر احتجاج کرنے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزارت خزانہ کے افسران 25 برس میں پہلی بار ایگزیکٹو الائونس کے لیے احتجاج کر رہے ہیں اس پر آپ سب کو شرم آنی چاہیے، اضافی الائونس نہیں دیا جا سکتا، آپ جو کر سکتے ہیں کر لیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 50 فیصد ایگزیکٹو الائونس کٹوتی کا فیصلہ واپس نہیں لے سکتے، افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الائونس دینے کا فیصلہ ہی غلط تھا، آپ کو یہاں پر احتجاج نہیں کرنا چاہیے چاہیں تو جا کر سیکرٹری فنانس سے بات کر سکتے ہیں لیکن یہ فیصلہ اب تبدیل نہیں ہو سکتا، سب کو 100 فیصد ایگزیکٹو الائونس ہی ملے گیا۔

https://twitter.com/x/status/1611329372182519808
یاد رہے کہ چند دن قبل ہی مختلف وزارتوں میں تعینات اکانومسٹ گروپ کے افسران، وزارت اطلاعات، خارجہ ودیگر افسران کو بیوروکریسی کے مختلف گروپوں میں امتیازی سلوک ختم کر کے 100 فیصد ایگزیکٹو الائونٹس کی منظوری دی گئی تھی جس پر پلاننگ کمیشن کے افسر مشتاق احماد راجہ نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ: پلاننگ کمیشن کے تمام افسران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹو الائونس میں امتیازی سلوک کا خاتمہ کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1610281008212877312
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
یہ وہی افسران ہیں جو نواز شریف اور شہباز شریف کو اقتدار دلوانے میں سہولت کار رہے ہیں
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

ڈار صاحب آپ فوراً اعلان کر دو کہ گنج گروپ کی فیملی میں کسی کو کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔ آخر تیس سال کھایا ہے۔ اپنا بھی بتا دو کہ تم بھی پیسے نہیں لو گے
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
ye boht acha ho raha hay in officers kay saarey allownce band kar daney chahiey, ye wahi officer hain jinho ne Imran khan ki hakomat mein har mumkin koshish ki hakomat ko fail karney ki, ab bhugtein ye sub
 

RIA

MPA (400+ posts)
At least this idiot has done some good. No bureaucrat deserves any allowance based on their 50-year performance.