battery low
Chief Minister (5k+ posts)

مشتعل ہجوم کے چنگل سے خاتون کو بحاظت نکالنے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شہر بانو نقوی کو وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا۔
متعلقہ وزارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایک اور نوٹی فکیشن کے مطابق اے ایس پی شارخ خان اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسرتعینات کیے گئے ہیں۔
Source
اے ایس پی شہر بانو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) تعینات ہوگئیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔ گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شارخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 کے شارخ خان پولیس سروس اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات تھے۔
خیال رہے کہ شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔
Source