
پاکستان کے سابق کرکٹر اور کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کو عظیم کھلاڑی قرار دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں نے شائد پاکستان یا دنیا کے عظیم کھلاڑی دیکھے نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپورٹس ٹی وی چینل پی ٹی وی اسپورٹس پر ورلڈ کپ کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بطور کرکٹر بابراعظم برے کھلاڑی نہیں ہیں، اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں جتنے بھی کھلاڑی ہیں بابران سب سے اچھے کھلاڑی ہیں مگر ان کا موازنہ عظیم کھلاڑیوں سے کیا جانا درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کے خلاف ہوں جو بابراعظم کو عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں، یہ بابر کے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی ہے، جو لوگ بابراعظم کو عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے انہوں نے شائد دنیا یا پاکستان کے عظیم کھلاڑی دیکھے نہیں ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ بابراعظم سے جو امیدیں وابستہ کی گئیں یا ان کا موازنہ جیسے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کیا گیا یہ بدقسمتی ہے، پچھلے تین سالوں میں بابراعظم کی کپتانی میں وہ بہتری اور میچورٹی نظر نہیں آئی جو آنی چاہیے تھی۔
پروفیسر کے لقب سے مشہور محمد حفیظ نے کہا کہ اب فیصلہ خود بابراعظم اور کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے کہ بابراعظم کے پریشر کو دور کرکے ان کے ٹیلنٹ کو بچانا ہے یا اسی پریشر میں رہتے ہوئے بابرکے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
- YouTube
Auf YouTube findest du die angesagtesten Videos und Tracks. Außerdem kannst du eigene Inhalte hochladen und mit Freunden oder gleich der ganzen Welt teilen.

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18hafeezhjshskjhjababr.png