بجٹ اثرات شروع، دودھ بیچنے والی کمپنیوں نے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

9milkpackjksjdkjdjd.png

یقین ہے کہ نورپور اور فوجی فوڈ کی طرف سے پیکٹ والے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا: سوشل میڈیا صارف

وفاقی بجٹ پر عملدرآمد ہونا شروع ہو گیا ہے جس کے اثرات عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اب قوم کے بچوں پر بھی پڑیں گے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال 2024-25ء کے بجٹ میں اشیائے ضروریہ پر مختلف قسم کے ٹیکسز عائد ہونے کے ساتھ ساتھ پیکٹ والے دودھ پر بھی 18 فیصد تک جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جس کے بعد مختلف برانڈز نے اپنے پیکٹ والے دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت کی طرف سے 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہونے کے بعد اب صارفین کو پیکٹ والے فی لٹر دودھ پر اضافی پیسے ادا کرنے پڑیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1807718595943915584
سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے پیکٹ شدہ دودھ کے ڈبوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صحافی شہباز رانا نے اولپرز کمپنی کی طرف سے دودھ کے پیکٹس کی نئی قیمت کے نوٹیفیکیشن کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خزانہ اورنگزیب کی طرف سے تنخواہ دار طبقے کیلئے پیش کیے گئے بجٹ کا پہلا رزلٹ سامنے آگیا ہے۔ پیکٹ والے دودھ پر 18 فیصد ٹیکس عائد ہونے سے فی لٹر قیمت 295 روپے سے بڑھ کر 370 روپے ہو گئی ہے جو قیمت کا 25 فیصد بنتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1807671206696345949
بشارت سبحانی نے لکھا کہ: بنیادی ضروریات کسی بھی ملک میں عام انسانوں کی پہنچ سے اتنی زیادہ نہیں کی جاتیں، ادھر دودھ کی قیمت میں اکٹھا تقریبا 100 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے!

https://twitter.com/x/status/1807604551651881296
ڈاکٹر قریشی نامی سوشل میڈیا صارف نے اولپرز کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا: مجھے یقین ہے کہ نورپور اور فوجی فوڈ کی طرف سے پیکٹ والے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائیگا!ہمارے نجات دہندگان!

https://twitter.com/x/status/1807706328300724299
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما یاسر گیلانی نے بندوخان سے دودھ خریداری کی رسید شیئر کرتے ہوئے لکھا: پی ڈی ایم حکمران لائے مہنگائی کا طوفان! ایک لٹر دودھ میں 90 روپے تک کا اضافہ، اولپرز ایک لٹر 280 سے 370 اضافہ 90 روپے ، پریما ایک لٹر 300 سے 376 اضافہ 76 روپے کر دیا گیا ہے!

https://twitter.com/x/status/1807769193460219931
محمد طارق شاہین نامی صارف نے لکھا: مئی کے بعد پیش خدمت ہے جولائی، ڈبے والا دودھ 295 سے 370 روپے لیٹر ہو گیا، 75 روپے کا اضافہ یعنی 25 فیصد۔۔!!!

https://twitter.com/x/status/1807767104935850182
واضح رہے کہ آج سے صارفین کو 1 لٹر پیکٹ والا دودھ خریدنے پر 50 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے اور یومیہ فی لٹر دودھ استعمال کرنے والے صارف پر مہینے کا 1500 روپے اضافے بوجھ پڑے گا۔ صنعتی ماہرین کے مطابق پیکٹ والے دودھ پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ڈیری سیکٹر کا حجم 70 فیصد کے قریب سکڑ جائے گا۔