بدوبدی گانا یوٹیوب سے دوبارہ ڈیلیٹ ہونے پر چاہت فتح علی خان روپڑے


chahiah1i11h.jpg

سوشل میڈیا اسٹار اور بے سرے گیتوں سے شہر ت پانے والے چاہت فتح علی خان کے گانے "بدوبدی" کو ایک بار پھر یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کے حاسدین نے ایک بار پھر اسٹرائیک بھیج کر یوٹیوب سے میرےگانے بدوبدی کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ گلوکار، یوٹیوبرز اور اینکرز میری مخالفت کیوں کررہے ہیں، میں نے بہت کوششوں کے بعد یوٹیوب سے بدوبدی گانے سے کاپی رائٹس اسٹرائیک ہٹوائی تھی جس کے بعد یہ گانا یوٹیوب پر واپس آگیا تھا مگر میرے کچھ حاسدین نے دوبارہ اسٹرائیک بھیج کر میرے گانے کو ڈیلیٹ کروادیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میری 8 سال کی محنت کے بعد یہ شہرت ملی ہے، میں اپنا روزگار کمارہا ہوں، مجھےکوئی اسپانسر نہیں کرتا اور میں اپنے گانوں پر خود ہی پیسہ لگاتا ہوں، اگر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں گانا چھوڑ دوں گا تو میں انہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا اور میرے مزید گانے بھی سامنے آئیں گے۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میرے نام کی وجہ سے ریٹنگ لینے والے سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر میرے خلاف باتیں کرتے ہیں، اگر ان لوگوں نے میرے خلاف زہر اگلنا بند نا کیا تو میں سب کو عدالتوں میں گھسیٹوں گا۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
پتر وکیلاں تے عدالتاں دی فیساں دا پتہ ای؟
تیرے سارے دکڑے واجے وک جان گے پر عدالتاں دا ٹڈ نہیں رجنڑاں