برطانیہ سے ـ پاکستان آکر شادی کرنیوالی خاتون کا صارم برنی پر سنگین الزام

prahai1h1h12.jpg

صارم برنی کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا۔۔ برطانیہ سے ـ پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون نے بڑا الزام لگادیا ـ

خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کے تشدد سے بچ کر صارم برنی کے پاس پہنچی ـ صارم برنی نے باہر بھیجنے کے لیے چندہ جمع کیا مگر باہر نہیں بھیجا
https://twitter.com/x/status/1806619053491994986
برطانیہ سے آئی عائشہ نامی خاتون نے انسانی اسمگلنگ کیس میں ملزم صارم برنی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں شادی کرکے پاکستان آئی، طلاق کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی، خودکشی کے لیے سی ویو گئی تو لوگوں نے پکڑ کر صارم برنی ٹرسٹ پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انٹرویوز کے لیے لے دو شوز میں لے جایا گیا 50 سے 60 لاکھ کی فنڈنگ ہوئی، مجھے کچھ نہیں ملا اور نہ ہی بیرون ملک بھیجا گیا، سب اس کے اکاؤنٹ میں چلا گیا۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میں ان سے روزانہ پوچھتی کہ مجھے کب بھیجیں گے کہا گیا ابھی آپ کے انٹرویوز ہوں گے پھر بھیجیں گے۔میرے اصرار پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے۔

عائشہ نامی خاتون نے انکشاف کیا کہ یہ معصوم بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے، ان کا برین واش کرتا ہے اور پھر ان کو آگے بیچ دیتا ہے۔

اس نے انکشاف کیا کہ مجھے دراز میں متعدد برطانیہ کے پاسپورٹس ملے لیکن وہ لوگ غائب تھے۔

خاتون نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو برطانیہ بھیجا جائے۔