بنوں میں پولیس کی فوری کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کی پولیس چوکی پر حملہ آور ہونے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق، رات کے وقت دھڑئے پل پر واقع چوکی پر 19 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، پولیس نے 3 دہشت گردوں کو چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا، جو چوکی کے سیکیورٹی کیمرز کو نشانہ بنا کر اپنا حملہ شروع کرنا چاہتے تھے۔ حملہ آوروں نے مختلف سمتوں سے چوکی پر شدید فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، یہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ تاہم، پولیس اہلکاروں نے موقع پر ہی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اس واقعے میں پولیس کی چوکسی اور بروقت ردعمل کو سراہا گیا ہے، جس کی وجہ سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ پولیس نے علاقے میں مزید کارروائیوں کے لیے تلاشی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
Last edited by a moderator: