بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا تشہیری مہم چلانے پر سندھ حکومت کو نوٹس

11%D8%B9%DA%86%D9%BE%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%AF%DA%AF%D8%A7%D8%AF%D8%AF%D8%AF.jpg

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے میڈیا پر چلائی جانے والی تشہیری مہم پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران میڈیا پر تشہیری مہم چلانے کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پولنگ کے روز میڈیا پر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اشتہارات نشر کروائے گئے، اس اشتہاری مہم پر سرکاری پیسہ خرچ ہوا، کوئی بھی سیاسی جماعت سرکاری پیسے سے اپنی اشتہاری مہم نہیں چلاسکتی،کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی وضاحت دی جائے وگرنہ مزید کارروائی کی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1614474019960676352
نوٹس میں سندھ کے سیکرٹری انفارمیشن کو کل کے روز جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں پیش ہوکر معاملے کی وضاحت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ سیکرٹری انفارمیشن صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے سامنے پیش ہوکر وضاحت دیں، اگر سیکرٹری انفارمیشن پیش نا ہوئے تو یہ معاملہ مزید کارروائی کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن اسلام آباد بھجوادیا جائے گا۔