Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
بھارتی انتخابات میں مودی کی نفرت اور انتہاپسندی کی سیاست دم توڑنے لگی، لوک سبھا میں 400 پار (400 سے زائد نشستیں لینے) کا نعرہ حسرت بن گیا، 300 بھی مشکل سے پار ہونے لگا۔ توقع سے کم نتائج سامنے آنے پرمودی کا چہرہ اتر گیا۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی 295 نشستوں پر کامیاب ہوگئی، اپوزیشن جماعت کانگریس کی زیر قیادت اتحاد ’انڈیا‘ نے 230 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ 17 نشستیں دیگر کے نام رہی ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اپنے گڑھ اتر پردیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں ہی کراری ہار مل گئی۔
بی جی پی کا چہرہ سمرتی ایرانی بھی کانگریس کے امیدوار کشوری لعل سے ایک لاکھ 67 ہزار ووٹوں سے ہار گئیں۔ ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹرا میں بھی کانگریس کی زیر قیادت اتحاد کا پلہ بھاری ہے۔
بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات میں نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق بھارتی انتخابات میں مودی اتحاد کو سادہ اکثریت تو مل گئی لیکن دو تہائی اکثریت میں لینے میں ناکام رہی۔

مودی کی نفرت کی سیاست دم توڑنے لگی، لوک سبھا میں ’400 پار‘ کا نعرہ حسرت بن گیا
بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/avY5WZ0.jpeg